ابوغریب جیل کے قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

ابوغریب جیل کے قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ

امریکہ کی ایک دفاعی ٹھیکےدار کمپنی نے قانونی تصفیہ کرتے ہوئے ابوغریب سمیت عراق کے دیگر امریکی قید خانوں میں بند 71 افراد کو زر تلافی کے طور پر 5.28 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔
ان قیدیوں نے امریکہ کے نجی دفاعی کنٹراکٹر کی ایک ذیلی کمپنی پر الزام عائد کیا تھا کہ 2003 اور 2007 کے درمیانی عرصے میں یہ کمپنی ان پر تشدد کرنے میں ملوث رہی تھی۔
کمپنی نے اس معاملت کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملت اکتوبر میں ہوئی تھی اور اسی ماہ رقوم بھی ادا کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ ابوغریب کی بدنام زمانہ جیل میں قیدیوں کو مبینہ طور پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

L3 Services 5.28 Million Dollars To Prisoners Tortured At Abu Ghraib Prison In Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں