جماعت اسلامی کی بہار اسلام کانفرنس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

جماعت اسلامی کی بہار اسلام کانفرنس کا آغاز

مسلمانوں کے ہر شعبہ میں اسلامی فکر پیدا کرنے کے مقصد سے جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کی جارہی "بہار اسلام کانفرنس" کا 11/جنوری کو صبح 10:30 بجے سے امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جمال الدین عمری افتتاح انجام دیں گے۔
افتتاحی تقریب میں جناب اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر موجود رہیں گے۔ جناب زاہد علی خان، ایڈیٹر سیاست بہار اسلام کانفرنس کے دوران "ڈسکور اسلام" کے عنوان سے لگائی جانے والی نمائش کا بعد نماز جمعہ افتتاح انجام دیں گے۔ اس نمائش میں اسلام، قرآن، سائنس کے علاوہ طلباء کے عادات و اطوار، غیر سرکاری تنظیموں، اسکولس کی جانب سے تیارکردہ ماڈلس پیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اس نمائش میں کلچرل شو اور انٹرپرینیئر شپ ایکسپو بھی رہے گا۔ بہار اسلام کانفرنس کے پہلے دن افتتاحی سیشن کے علاوہ طالبات کا سیشن، معذورین کا سیشن، علماء کا سیشن، طلباء کا سیشن ہوگا اور رات 9بجے تا11بجے مشاعرہ منعقد ہوگا۔
بہار اسلام کانفرنس کے دوسرے دن یعنی 12 جنوری کو اساتذہ و شعبہ تدریس سے وابستہ افراد کے سیشن سے کانفرنس کا آغاز ہوگا اور وکلائ، صحافی، خواتین، بچوں و سماجی کارکنوں کی کانفرنس منعقد ہوگی۔ صحافیوں کی کانفرنس میں لندن سے تعلق رکھنے والی سینئر صحافی یووان ریڈلی جنہوں نے افغانستان میں اسلام قبول کیا تھا شرکت کریں گی۔ تیسرے و آخری دن ڈاکٹرس، تاجر، غیر مسلم بھائیوں کے علاوہ پروفیشنلس کے علیحدہ علیحدہ سیشن منعقد ہوں گے۔
دوسرے اور تیسرے دن 6بجے تا 10بجے رات جلسہ عام منعقد ہوں گے۔ بہار اسلام کانفرنس سے جو اہم شخصیات خطاب کریں گی ان میں مولانا محمد یوسف اصلاحی، مولانا محمد خواجہ عارف الدین، ڈاکٹر اسلم عبداﷲ، جناب اعجاز ذکا سید سینئر ایڈوکیٹ خلیج تائمس، ڈاکٹر زینت کوثر، ڈاکٹر پی جے سدھاکر، جسٹس اے ایم احمدی، پروفیسر افضل وانی، مولانا اقبال ملا، ڈاکٹر منصور درانی، مولانا محی الدین غازی فلاحی، جناب پی اے انعامدجار، مولانا عبدالوہاب خلجی، ڈاکٹر سعود عالم قاسمی، محترمہ عطیہ صدیقی، جناب امین الحسن، ڈاکٹر طہ متین، جناب ایچ عبدالرقیب، برادر اشفاق احمد شریف، جناب یوسف حاتم مچھالہ، جناب توفیق اسلم خان، جناب سید علی کے علاوہ دیگر موجود رہیں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد ہونے جارہی اس کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ ذمہ داران جماعت اسلامی نے آج نظام کالج پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور اُس پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

"Spring of Islam conference" of Jamaat-e-Islami in Hyderabad from 11th to 13th January

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں