Pakistan Army denies role in Indian troops brutal killing
پاکستانی فوج نے آج ہندوستان کے اس استدلال کو مسترد کردیا کہ پاکستانی دستوں نے ہندوستانی گشتی دستوں پر حملہ کیا اور دو سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے دعویٰ کیاکہ اس نے بنیادی سطح پر دعویٰ کی تحقیق کی اور اسے واقعہ کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چلا۔ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے کہ یہ کارروائی پاکستانی فوجیوں نے کی ہے۔ پاکستانی فوجی عہدیدار جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم اومیجر جنرل اشفاق ندیم نے ہاٹ لائن پر اپنے ہندوستانی ہم منصب لفٹنٹ جنرل ونودبھاٹیہ سے بات چیت کی اور ہندوستانی فوج کے الزامات کو مسترد کردیا کہ پاکستانی دستوں کی جانب سے خط قبضہ کے اس پار سے فائرنگ کی گئی اور ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوا اور کہاکہ یہ محض ہندوستانی فوج کا پروپگنڈہ ہے۔ اسی دوران پاکستان کی وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں، ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ہندوستان میں ہوا، ہندوستان اس کی تحقیقات کرے۔ ہندوستانی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی نے کہاکہ پاکستان انتظامی کارروائی یقین نہیں رکھتا، ہمیں دشمنی کاماحول نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خط قبضہ واقعہ میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، پاکستان نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ہم تیسرے فریق سے تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں