فسادات میں مودی کا رول - سپریم کورٹ کی روک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

فسادات میں مودی کا رول - سپریم کورٹ کی روک

سپریم کورٹ نے جمعرات کو احمد آباد کی خصوصی عدالت کو ایس آئی ٹی رپورٹ پر جس میں گودھرا سانحہ کے بعد ہونے والے ریاست گیر فسادات میں گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کے رول کیلئے انہیں کلین چٹ دی گئی ہے حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے ۔ جسٹس ڈی کے جین، پی ستیہ شیوم اور آفتاب عالم پر مشتمل بنچ نے مقتول کانگریس ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ اس بارے میں تیستا سیتلواد نے کہاکہ "سپریم کورٹ نے ذیلی عدالت کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کی ہدایت دے کر واضح کر دیا ہے کہ گجرات فسادات میں وہ مودی کے مبینہ رول سے مطمئن نہیں ہے "۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم ایس آئی ٹی کی رپورٹ حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ایس آئی ٹی نے کس بنیاد پر مودی کو کلین چٹ دی ہے ۔

The Supreme Court has ordered a local court in Gujarat not to pronounce its verdict on the alleged role of Gujarat Chief Minister Narendra Modi in the 2002 riots in the state.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں