ممتا حکومت - مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے وعدے مکمل نہیں کیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

ممتا حکومت - مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے وعدے مکمل نہیں کیے

فرفراشریف مجدیہ اناتھ فاونڈیشن کی پکار پر مغربی بنگال مدرسہ طلبہ یونین کے اشتراک سے بدھ کو رانی راش منی روڈپر فرقہ پرستوں اور ریاستی مائناریٹی مسلمانوں کے مختلف مطالبات پر ایک عظیم الشان ریالی کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرزادہ طہ صدیقی سمیت ریاستی ومرکزی سطح کے مسلم دانشور شریک ہوئے ۔ فرفراشریف کے سجاہد نشین پیرزادہ طہ صدیقی نے بڑے جوش اور ولولہ انگیز تقریر میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید 3.5 برسوں کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کیلئے انہوں نے جو وعدے کئے وہ ایمانداری کے ساتھ نبھائیں کیونکہ پنچایت انتخابات تو سیمی فائنل ہے فائنل میں انہیں ہماری طاقت کا اندازہ بخوبی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اکثر و بیشر یہ سننے میں آتا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مسلم اقلیتوں کے تعلق سے جو وعدہ کیا تھا اس پر بہت حسن و خوبی کے ساتھ 99فیصد تک عملی جامہ پہنایا جا چکا ہے جوکہ بالکل غلط ہے ۔ اب تک ملسم اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے وعدے کے مطابق کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

Mamata govt did nothing for muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں