ممبئی حملوں کے دیگر ملزمین کی امریکہ کو تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

ممبئی حملوں کے دیگر ملزمین کی امریکہ کو تلاش

امریکہ نے آج کہا ہے کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث دیگر دہشت گردوں الیاس کشمیری اور لشکر طیبہ کے ساجد میر کے علاوہ چار دیگر کی تلاش جاری رکھے گا۔ ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے 166 افراد میں چھ امریکی شامل تھے ۔ شکاگو کی عدالت میں مقدمہ چلایاجا رہا ہے ۔ جہاں اس حملہ کی سازش تیار کرنے والوں میں شامل تہور حسین رانا اور ڈیوڈ ہیڈلی کے خلاف سماعت چل رہی ہے ۔ کل تہور حسین رانا کو عسکریت پسند تنظیم لشکر طبیقہ کی مدد کے جرم میں چودہ برس کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پر 2011ء میں ڈنمارک کے ایک اخبار پر حملے کی اس سازش میں ملوث ہونے کا جرم بھی ثابت ہوا تھا۔ جس پر عملدارآمد نہیں ہو سکا تھا۔ اس اخبار نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکے شائع کئے تھے ۔ جس پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج دیکھا گیا تھا۔ 52 سالہ رانا پر 2011ء میں الزام ثابت ہوا تھا کہ اس نے ممبئی حملوں میں مبینہ طورپر ملوث پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کو انتظامی مدد فراہم کی تھی تاہم اسے ممبئی حملوں میں براہ راست ملوث نہیں پایا گیا تھا۔ شکاگو کی ایک عدالت میں پاکستانی نژاد کینڈین شہری رانا پر 2010ء میں دو الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ اس نے ڈینش اخبار پر حملے کی سازش میں کردارادا کیا تھا۔

The US said it would continue its hunt for dreaded others terrorist involved in the Mumbai attacks that killed 166 people, including six Americans.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں