جسٹس لیگل وائس تنظیم کا قیام - ڈاکٹر سلمان فارسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

جسٹس لیگل وائس تنظیم کا قیام - ڈاکٹر سلمان فارسی

مالیگاؤں کے بڑے قبرستان اور مشاورت چوک میں ستمبر 2006ء میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے ۔ ابتداء میں مقامی پولیس کے بعد ان دھماکوں کی جانچ اے ٹی ایس کے حوالے کی گئی۔ اے ٹی ایس نے جانچ کے دوران جانبداری سے کام لیتے ہوئے مالیگاؤں کے 9 بے قصور مسلم نوجوانوں کو ملزم بنایا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ ان میں ایک نوجوان ڈاکٹر سلمان فارسی کا نام بھی شامل ہے ۔ پانچ سال جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے ڈاکٹر سلمان فارسی نے ملک بھر کے بے گناہ مسلم نوجوانوں کو انصاف دلانے کیلئے ایک نئی تنظیم قائم کی ہے ۔ پانچ سال قید و بند کی سزا جھیلنے والے مالیگاؤں کے نوجوانوں کو ضمانت پر اس وقت رہائی نصیب ہوئی جب پچھلے سال سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کے کلیدی ملزم سوامی اسیما نند نے دہلی کی ایک عدالت میں اپنا اقبالیہ بیان دیتے ہوئے مالیگاؤں قبرستان بم دھماکوں میں بھگوا تنظیموں کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ سوامی اسیما نند کے اقبالیہ بیان نے ان نوجوانوں کی ضمانت کی راہ آسان کر دی۔ ڈاکٹر سلمان فارسی نے ایک اہم پہل کرتے ہوئے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں پھنسائے جا رہے مسلم نوجوانوں کو انصاف دلانے کیلئے ایک نئی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ سلمان فارسی نے اپنی تنظیم کا نام "جسٹس لیگل وائس" انصاف کی قانونی آواز رکھا ہے ۔

Malegaon blast accused Dr Salman Farsi Monday launched a NGO called Justice Legal Voice (JLV) to NGO to help those 'wrongly arrested'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں