انصاف نہ ملے تو ملک کو خیرباد کہہ دوں گا - کمل ہاسن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

انصاف نہ ملے تو ملک کو خیرباد کہہ دوں گا - کمل ہاسن

اداکار و فلم سازکمل ہاسن نے جو اپنی میگا بجٹ فلم "وشواروپم" پر امتناع کی وجہہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر پر ناراض ہیں ۔ آج جذباتی انداز میں کہاکہ ٹاملناڈو نہیں چاہتا کہ وہ ریاست میں قیام کریں اور اگر انہیں انصاف نہ ملے تو وہ ملک میں کوئی سیکولر ریاست تلاش کریں گے یا پھر ملک چھوڑدیں گے ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہاکہ جب ایم ایف حسین ایسا کر سکتے ہیں تو کمل ہاسن بھی کر سکتا ہے ۔ میں بیزار ہو گیا ہوں ۔ میں ایک فنکار ہوں ۔ اگر عدالت کا فیصلہ میرے حق میں نہ ہوتو مجھے کشمیر تا کیرالا کوئی سیکولر ریاست تلاش کرنی ہو گی لیکن ٹاملناڈو اس میں شامل نہیں ہو گا۔ ٹاملناڈو نہیں چاہتا کہ میں یہاں رہوں ۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم کیلئے جوتین زبانوں میں تیارکی گئی ہے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی ہے ۔ اس فلم پر لگ بھگ 100کروڑروپئے کے مصارف ہوئے ہیں ۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہہ سے ہونے والے نقصانات کے سبب انہیں اس جائیداد سے محروم ہونا پڑے گا۔

Need secular place, will leave India: Kamal Hassan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں