معمر پاکستانیوں کے لیے سرحد پر ہندوستانی ویزا کی فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

معمر پاکستانیوں کے لیے سرحد پر ہندوستانی ویزا کی فراہمی

ہندوستان نے آج اعلان کیا کہ پاکستان کے 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واگھا سرحد پر آمد پر ہی ویزا جاری کردیاجائے گا۔ اس عمل کا 14 جنوری سے آغاز ہوگا۔ دونوں ملکوں کے مابین ویزا قوانین میں نرمی پیدا کرنے کے معاہدہ کے تحت ایسا ممکن ہوسکا ہے۔ کہا گیا آمدپر ویزا کی سہولت کسی دوسرے میگزین یا بارڈر پوائنٹ پر دستیاب نہیں رہے گی اور پاکستان کے سینئر شہریوں کو 45دن کا واحد داخلہ کا حامل پانچ مقامات کیلئے کارکر ویزا جاری کیا جائے گا۔
معمر شہریوں کو پولیس رپورٹنگ سے بھی استثنیٰ حاصل رہے گا جو دوسرے پاکستانیوں کیلئے لازمی ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین نئے ویزا معاہدہ پر عمل آوری کے آغاز کے بعد اب واگھا۔ اٹاری امیگریشن چیک پوسٹ پر 65سال سے زائد عمر والے پاکستانی شہریوں کو آمد پر ویزا جاری کیاجائے گا۔ روزانہ 10بجے صبح تاشام 4بجے ویزا جاری کیاجائے گا۔
اس ویزا سے صرف اپنے رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات کیلئے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ کاروباری، طبی امور، کانفرنس، روزگار، مذہبی سفر یا کسی دوسرے مقصد کیلئے اس کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ اس کے علاوہ ویزا کے حامل افراد جموں و کشمیر، پنجاب، کیرالا اور دوسرے ممنوعہ مقامات کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں کوئی پاکستانی شہری آمدپر ویزا کی سہولت سے سال میں صرف دو مرتبہ استفادہ کرسکتاہے۔ اس ویزا میں توسیع نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اس کو دوسرے ویزا سے بدلا جاسکتا ہے۔ سینئر شہریوںکو صرف واگھا سرحد سے پیدل آنے اور جانے کی سہولت دی جائے گی۔ اس سہولت سے استفادہ کیلئے انہیں اپنا قومی شناختی کارڈ داخل کرنا اور ایک فارم بھرنا ہوگا۔ آمد پر ویزا کی فیس 100روپئے ہوگی۔

Pakistani nationals above 65 years of age will be given a visa on arrival with immigration officials at the Integrated Check Post at Attari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں