گودھرا ٹرین حادثہ - کلیدی سازشی قرار دئے جانے والے مسلمان کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

گودھرا ٹرین حادثہ - کلیدی سازشی قرار دئے جانے والے مسلمان کا انتقال

گودھرا ٹرین حادثہ "کلیدی سازشی" قراردئیے گئے مولانا عمر جی کا انتقال
گودھرا ٹرین حادثہ میں "کلیدی سازشی" قرار دئیے گئے مولانا حسین عمر جی کا اتوار کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ ایس آئی ٹی نے مولانا عمر جی کو اس کیس میں اہم سازشی قراردیاتھا اور ان کے خلاف پوٹا کے سنگین دفعات لگائے گئے تھے۔ 2011ء میں خصوصی عدالت نے انہیں بری کردیا لیکن اس دوران مولانا عمر جی بے قصور 8سال جیل میں گذار چکے تھے۔ انہوںنے 2002ء میں گودھرا میں ایک راحت کاری کیمپ منظم کیا تھا تاکہ مسلم کش فسادات متاثرین کی مدد کی جاسکے۔ سماجی جہد کار تیستا سیتلواد نے عمر جی کو ہمت‘ بہادری اور یقین کی ایک علامت سے تعبیر کیا۔


Maulana Umarji, who was named the "mastermind" of the 2002 Godhra train burning incident and later acquitted, died at 73 at his house in Godhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں