رامپور میں بغیر سودی بینکنگ نظام کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

رامپور میں بغیر سودی بینکنگ نظام کا آغاز

شہر رامپور میں بغیر سودی بینکنگ نظام محدود پیمانہ پر شروع ہوگیا ہے جس کا بعد میں دائرہ وسیع ہونے کی امید ہے۔ اس غیر سودی بینکنگ نظام کابیڑہ انجمن اصلاح قوم ملسم پنجابیان نے "انجمن امانت فنڈ" کے نام سے شروع کیا ہے۔ مجلس انتظامیہ انجمن اصلاح قوم کا کہنا ہے کہ کارزار حیات میں معاشیات ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ انفرادی اوراجتماعی زندگی کے نظام و معاملات میں معاشی اور مالی نظام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انجمن اصلاح قوم مسلم پنجابیان کے ذمہ دار الحاج تابش انوار نے بتایاکہ اسلامی تعلیمات میں جن ناجائز امور پر شدید ترین کراہیت کا اظہار ہوا ہے ان میں سود جیسی لعنت بھی ہے پھر بھی آج ہمارے معاشرے میں اس کا چلن اور رواج عام ہے۔ اس سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ ان حالات سے پیدا ہونے والی سوچ و فکر ہمیشہ یہ دعوت دیتی رہی کہ سود کے لین دین سے آزاد کوئی مالیاتی نظام قائم کرنے کی عملی کوشش کی گئی ہے۔
انہوںنے بتایاکہ غیر سودی نظام چلانے کیلئے کئی اہم ترین پہلو ہیں سب سے اہم اور بنیادی تو یہی ہے کہ اپنی چھوٹی چھوٹی ضرروتوں کیلئے سود پر قرض لینے والے بھائیوں کو اس لعنت سے بچایا جائے اور حتی الامکان ان کو بغیر سودی قرض کی سہولت فراہم کرائی جائے۔ اسی غرض سے اس عظیم منصوبہ کو مرحلہ واری عملی شکل دی جائلے گی لہذا "انجمن امانت فنڈ" کے نام سے ایک شعبہ قائم کرکے ابتدائی طور سے کام کا آغازکردیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابتدائی طورپر "انجمن امانت فنڈ" مسلم پنجابیان تک محدود رہے گا لیکن بعد میں اس کا دائرہ وسیع ہوگا۔

No Interest Banking system starts at Rampur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں