ایس آئی کے دہشت گرد ہیں"۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے اس کے باوجود پولیس نے سوامی کملا نند کے خلاف از خود کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق شکایتیں موصول ہونے کے بعد میر چوک پولیس نے سوامی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153(A) اور 295(A) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا لیکن تحقیقات کے دوران 295(A) کی دفعہ کو ہٹادیاگیا اور صرف 153(A) کے تحت ہی مقدمہ درج کرتے ہوئے اُن کی گرفتاری کی ہے۔ پولیس نے ایک مبینہ سازش کے تحت یہ اقدام کیا ہے تاکہ سوامی کملا نند کو آسانی سے ضمانت مل سکے۔ 8/جنوری کو اندرا پاک پر دھرنا منعقد کرنے کی پولیس نے اجازت نہیں دی تھی لیکن سوامی کملا نند کی ہندو دیوالایاپریرکشنا سمیتی نے عدالت سے رجوع ہوکر احتجاج کرنے کی مشروط اجازت حاصل کی تھی۔
احتجاج کے دوران سوامی کملا نند نے ریاستی حکومت اور چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف بھی رکیک ریمارک کئے تھے۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اکبر الدین اویسی کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو حکومت کو بھی سبق سکھایاجائے گا۔
Hyderabad City Police arrested Hindu religious leader Swami Kamalananda Bharati in connection with two cases registered against him for allegedly making hate speech against Muslims
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں