ممبئی خاتون پولیس افسر کے خلاف تحقیقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

ممبئی خاتون پولیس افسر کے خلاف تحقیقات

ممبئی پولیس کے میگزین"سنواد" کے گذشتہ سال نومبر کے شمارے میں ایک خاتون پولیس آفیسر کی نظم شائع ہوئی تھی جس میں اقلیتی فرقے کے خلاف زہر افشانی اور اشتعال انگیزی کی گئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں منگل کو عرضداشت داخل کی جائے گی۔ جس میں ممبئی پولیس کمشنر‘ میگزین کے ایڈیٹر اور انتظامیہ کے جوائنٹ پولیس کمشنر کے نام بھی شامل ہیں۔ گذشتہ سال 11/اگست کو آزاد میدان میں اچانک پھوٹ پڑنے والے تشدد کے دوران پولیس کی گولی سے زخمی ہونے والے نذر محمد صدیقی اور امین مصطفی نے نظم لکھنے والی متعصب افسر سجاتا پاٹل‘ پولیس کمشنر اور جوائنٹ پولیس کمشنر (ایڈمنسٹریشن) کے خلاف پیر کو پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت کی ہے۔ شکایت کنندہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تحریری شکایت کو باقاعدہ ایف آئی آر میں تبدیل کیا جائے اور خاطی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس نظم میں مذکورہ پولیس آفیسر سجاتا پاٹل نے نہ صرف مسلمانوں کو غدار لکھا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ آزاد میدان میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کے دوران ان کے خون سے ہولی کھیلی جانی چاہئے تھی۔ اس ضمن میں وکیل اعجاز نقوی نے کہاکہ "اس معاملہ کی شفافیت سے جانچ ہونی چاہئے اور خاطی کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جانی چاہئے"۔

A woman traffic inspector was at the centre of a controversy today over her poem in a Mumbai police in-house journal in which she called last year's Azad Maidan protesters as "snakes" and "traitors" and suggested that their hands should have been "chopped off".

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں