فلوریڈا کے اماموں پر طالبان کی مدد کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

فلوریڈا کے اماموں پر طالبان کی مدد کا الزام

امریکہ کے سرکاری وکلاء ، جنوبی فلوریڈا کے دو اماموں کے خلاف عدالت میں کیس تیار کر رہے ہیں۔
ان اماموں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی طالبان کی مدد کے لیے خفیہ طور پر 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم منتقل کی۔ سرکاری وکلاء ٹیپ شدہ فون کالز اور بنک کھاتے پیش کرتے ہوئے پاکستانی نژاد دونوں اماموں کے خلاف کیس کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں خان امریکی شہری ہیں اور ان پر چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کا انہوں نے انکار کیا ہے۔ اگر انہیں قصور وار پایا گیا تو انہیں ہر الزام پر 15 سال سزا ہو سکتی ہے۔

Trial opens of Imams accused of funneling money to Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں