وائی فائی کا تعارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

وائی فائی کا تعارف

WiFI دراصل "Wireless Fidelity" سے نکلا ہے یہ ایک وائر لیس ٹکنالوجی ہے جو کہ جدید موبائل فونس، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز میں موجود ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنے ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے جوڑ سکتے ہیں اور فری میں تیز ترین انٹرنیٹ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ WiFi کی رینج کئی کلومیٹرز پر بھی محیط ہوسکتی ہے اس کا دارومدار اس کے روٹر کی رینج پر ہے۔ یورپ کے بیتشر ممالک کے اہم شہروں میں آپ WiFI کے ذریعہ اپنے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور اپنے کمپیوٹرز پر فری میں انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ مختلف ممالک میں بھی WiFi کی سرویس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ WiFi کام کیسے کرتی ہے؟ WiFi ریڈیو ٹکنالوجی کی بنیادپر کام کرتی ہے اور ایک وائر لیس نیٹ ورک بناتی ہے۔ اس کی کوریج بالکل موبائل فون کی کوریج یا ریڈیو کی کوریج کی طرز کی ہوتی ہے۔
اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کا براڈ بینڈ کنکشن ہے اور ایک عدد وائر لیس روٹر ہے تو آپ ایک WiFi ہاٹ اسپاٹ بناسکتے ہیں اور لوگ آپ کے وائرلیس روٹر سے فری میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں لیکن اگر آپ چاہیں گے تب ہی آپ کے وائرلیس روٹر سے لوگ کنیکٹ ہوسکتے ہیںاگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو آپ اپنے وائرس روٹر کو پاس ورڈ لگاسکتے ہیں اور جب بھی لوگ آپ کے وائرلیس روٹرسے کنیکٹ ہونے کی کوشش کریں گے تو ان سے User Name اور Password مانگا جائے گا اور بغیر یوزرنیم اور پاسورڈ کی ویریفیکیشن کے وہ آپ کی WiFi سرویس سے کنیکٹ نہیں ہوسکیں گے۔
آج کل کے نئے ڈسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرس میں پہلے ہی سے WiFi سسٹم موجود ہوتا ہے تاہم اگر آپ کے لیپ ٹاپ یا ڈسک ٹاپ میں یہ سسٹم موجود نہیں تو آپ WiFi Device بھی اپنے کمپیوٹر کیلئے خرید سکتے ہیں۔ جس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو وائر لیس سٹم سے فری میں کنیکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں اس کی مدد سے آپ سیکنڈس میںانٹرنیٹ شئیرنگ کرسکتے ہیں۔ فری میں انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوسکتے ہیں یہ آپ کو تاروں کے جال سے نجات دلاتی ہے۔

How Wi-Fi works

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں