ویڈیو گیم شائقین کے لیے موو کنٹرولر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

ویڈیو گیم شائقین کے لیے موو کنٹرولر

ویڈیو گیم کے شائقین کو اس کا بہت انتظار تھا۔ بالآخر سونی نے اپنا موؤ کنٹرولر جاری کردیا ہے۔ دراصل اب ویڈیو گیمنگ بہت پھیل چکی ہے۔ بعض افراد کا تو واحد مشغلہ ہی یہ ہے۔ اس نئے کنٹرولر سے گیمنگ کی دنیا میں مزید وسعت آئے گی۔ نیا آلہ انتہائی درستی سے کام کرنے والی موشن سینسنگ ڈیوائس ہے۔
یہ کھلاڑی کی حرکات کو محسوس کرکے اسے براہ راست اسکرین پر پیش کردے گا۔ موشن کنٹرولر کھیلنے والے کے ہاتھ میں ہوگا۔ پلے اسٹیشن کے آئی کیمرے کی اس پر نظر ہوگی۔ اس کے سرپر چمکدار روشن رنگ بدلنے والی ربربال لگی ہوگی۔ نین ٹینڈ و وائی کی طرح یہ بھی گیمرز کیلئے کھیلوں کی نئی جنریشن کا استعمال سہل بنادے گا۔ پلئیر کی ہر حرکت کو یہ پکڑ سکے گا اور اسکرین پر اسے استعمال کرے گا لیکن اس نے نین ٹینڈ کو مات دیدی ہے کیونکہ یہ صرف موشن ڈیٹکٹر نہیں ہے بلکہ یہ ٹی وی پر لگے کیمرے کے ذریعہ ہر جسمانی حرکت کو درست طور سے پکڑ سکے گا۔ اس بناء پر یہ نین ٹینڈ و کے مقابلے میں کہیں زیادہ درست کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
اس کے اندر لگا ہوا "گائیرو اسکوپ" اور "ایکسی لیرو میٹر" اس بات کا سراغ لگائے کہ پلئیر کی درست پوزیشن کیا ہے؟ وہ کنٹرولر کو کسی بھی سمت میں کس تیز سے گھما رہا ہے۔ ایک اور آلہ نیوی گیشن کنٹرولر ہے جسے مووکنٹرولر کے ساتھ کچھ مخصوص گیمز کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ لیکن اس کی جگہ رویتی طرزکا پلے اسٹیشن کنٹرولر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔پلے اسٹیشن پی ایس تھری کے مداحوں کیلئے یہ موو کنٹرولر ناگزیر قراردیاگیا ہے۔ یہ موشن گیمنگ کا مستقبل ہے اور اسے حقیقی گیم چینجر قراردیاجارہا ہے۔

Video game play station Move controller, Sony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں