سیاروں کی تشکیل کا نیا نظریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

سیاروں کی تشکیل کا نیا نظریہ

حال ہی میں ماہرین فلکیات نے سیاروں کی تشکیل کے معاملے میں ایسے نئے نظریات پیش کیے ہیں جو روایتی نظریات سے مختلف ہیں۔ یہ نظریات خاص طور پر مٹی اور چٹانوں پر مشتمل سیاروں کے متعلق ہیں۔
واضح رہے کہ نظام شمسی [Solar System] میں ہماری زمین کے علاوہ دیگر تین سیارے یعنی عطارد [Mercury] ، زہرہ [Venus] اور مریخ [Mars] مٹی اور چٹانوں پر مشتمل ہیں۔ جبکہ دوسرے سیارے جیسے مشتری [Jupiter] ، زحل [Saturn] وغیرہ گیس سے بنے ہوئے ہیں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نظام شمسی کے علاوہ دوسرے سیاروں کے اطراف بھی زمین جیسے چٹانی سیارے موجود ہو سکتے ہیں۔

new theory about planets formation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں