trinamool congress supports muslim reservations
پروموشن میں ریزرویشن کی مخالفت کررہی سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کا نظم کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ہی کہاکہ وہ موقع آنے پر یوپی اے سے حمایت واپس لینے پر غور کرے گی۔ ملائم سنگھ نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں نامہ نگاروںسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی نے مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کا نظم کرنے اور سچر کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کی آج پارلیمنٹ میں آوازاٹھائی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کی صورتحال درج فہرست ذات و قبائل سے بھی خراب ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی سرکاریوں میں مسلمانوں کو ریزرویشن دئیے جانے کے سماج وادی پارٹ کے صدر ملائم سنگھ یادو کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی طور سے کمزور طبقہ اور اقلیتوں کے مفادات کو دھیان میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ درج فہرست ذات و قبائل کے مفادات کے پیش نظر دیگر پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں ہم نے دیگر پسماندہ طبقہ میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا ہے۔ ملک میں بڑی تعداد میں لوگ غریب ہے۔ اقتصادی طورپر کافی پسماندہ ہیںان کا بھی دھیان رکھا جانا چاہئے۔ ایک کو کھانا ملے اوردوسرا بھوکا رہے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں