جھارکھنڈ میں چھیڑخانی کو روکنے خصوصی سیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

جھارکھنڈ میں چھیڑخانی کو روکنے خصوصی سیل

ریاست میں چھیڑخانی کے واقعات کو روکنے کیلئے تمام اضلاع میں خصوص سیل قائم کرنے کے حکم کے بعد وزیراعلیٰ ارجن منڈا نے پیر کو یہ بھی ہدایت دی کہ جس تھانہ، علاقہ اور ضلع میں اس طرح کے واقعات ہوں وہاں کے تھانہ انچارج، ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ فی الحال امریکہ کے دورے پر ہیں اور وہیں سے وہ مسلسل ہدایات دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں پولیس مستعدی برتتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو مکمل کرے۔ متاثرین اور اس کے اہل خانہ کو تھانہ آنے کیلئے مجبور نہ کیاجائے۔ پولیس افسران متاثرین کی رہائش گاہ جاکر بیان ریکارڈ کرکے ایف آئی آر درج کرنے کی قانونی کارروائی پوری کریں۔ وزیراعلیٰ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ڈی تیوار نے بتایاکہ تازہ ہدایات سے تمام اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ذمہ داروں کیلئے چلائے جارہے ٹرائل میں بھی تیزی لائری جائے تاکہ چھیڑ چھار کے واقعات پر لگام لگائی جاسکے۔ ریاستی صدر دفتر سمیت ہر ضلع میں چھیڑ چھاڑ کو روکنے کیلئے قائم کیاگیا سیل 24گھنٹے کام کرے۔ اس کیلئے فون، فیکس اور ای میل کا انتظام کیاجائے۔

jharkhand special cell for ragging

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں