17/دسمبر ممبئی ایجنسیاں
شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی زندگی جلد سلور اسکرین پر دیکھی جاسکتی ہے۔ بال ٹھاکرے کے انتقال کے بعد ان دونوں ان کے بیٹے اور شیوسینا کے ایگزیکٹیو صدر ادھو ٹھاکرے ممبئی کے کئی فلم سازوں کے ساتھ بال ٹھاکرے کی سوانح حیات پر مبنی فلم بنانے پر بات چیت کررہے ہیں۔ ادھو نے حال ہی میں ممبئی کے چار فلم سازوں کو اپنی رہائش گاہ "ماتو شری" پر مدعو کرکے فلم کے امکانات پر غور کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھاکرے خاندان بالا صاحب پر ممکنہ فلم کیلے زیادہ ہدایت کار کے علاوہ یہ چاہتاہے کہ وہ شخص خاندان کے نزدیک ہوتاکہ اپنی فلم میں بالا صاحب کو "صحیح نظریے" سے پیش کرسکے۔ ٹھاکرے خاندان کے قریبی ذرائع نے کہاکہ گذشتہ 10 دنوں میں بالی ووڈ کے کئی نامور ہدایت کاروں نے ماتو شری کا دورہ کیا اور بالا صاحب پر فلم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ ان میں مدھر بھنڈارکر، رام گوپال ورما ، مہیش مانجریکر اور شیوسینا کے لیڈر اور فلم ساز بنے اجیت پسے شامل ہیں۔ ان تمام کو ادھو نے ڈنر پر بلایا اور فلم پر بات چیت کی۔ film on shiv sena supremo thackeray
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں