پرنس طلال نے اربوں ڈالر کا ہوائی جہاز خریدا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

پرنس طلال نے اربوں ڈالر کا ہوائی جہاز خریدا

سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال نے 485 ملین امریکی ڈالر (2 ارب ریال) کی مالیت کا "ہوائی محل" خریدا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا خانگی جیٹ طیارہ ہوگا۔ اس طیارہ میں ترکی کا حمام ، چار پوسٹرس بیڈ ، رولس رائس کار ، بورڈ روم ، کنسرٹ ہال ، نماز گاہ ، پانچ سوٹس کے ساتھ کنگ سائز بیڈ اور اسٹویج کے لیے علیحدہ جگہ ہوگی۔
600 مسافرین کی جگہ رکھنے رکھنے والا یہ سوپر جمبو ایربس دنیا بھر کے مسافر بردار طیاروں میں سب سے بڑا طیارہ سمجھا جاتا ہے اور یہ تقریباً 15 ہزار کیلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شہزادہ ولید بن طلال نے عصری سہولیات سے آراستہ اس فلائینگ پیلس کی تیاری کا آرڈر ایربس مڈل ایسٹ کمپنی کو سن 2009 میں دیا تھا۔


Prince Talal purchased 485 Million Dollars Private Aircraft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں