ایم کیو ایم چیف الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

ایم کیو ایم چیف الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی لسانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم۔کیو۔ایم) کے خودساختہ جلا وطن قائد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کو عدالت میں 7/جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ بنچ نے پاکستان کی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ توہین عدالت کے نوٹس پر عمل در آمد کو یقینی بنائے۔


Pakistan Supreme Court issues contempt notice to Altaf Hussain


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں