حماس کے سربراہ کا ترک وزیر اعظم سے ربط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

حماس کے سربراہ کا ترک وزیر اعظم سے ربط

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان کو فون کر کے انہیں غزہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اپنی ملاقات کی تفصیلات سے بھی طیب اردگان کو آگاہ کیا۔ اور کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ فلسطین کی تمام جماعتیں جماعتی اور انفرادی تمام اختلافات کو بھلا کر قومی مسائل کے حل کی جدوجہد پر توجہ دیں۔
خالد مشعل نے غزہ کے اسرائیلی محاصرے اور مسئلہ فلسطین پر ترکی کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Hamas president khaled mashal called Turkish Prime Minister Rexhep Taip Erdogan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں