نئے انجینرنگ کالجوں پر کوئی پابندی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

نئے انجینرنگ کالجوں پر کوئی پابندی نہیں

آندھرا پردیش ریاستی کابینہ نے 28/نومبر کے اپنے ایک اجلاس میں ریاست میں انجینیرنگ کالجوں کی بھرمار پر قابو پانے کے لیے ایک قرار داد منظور کی تھی کہ نئے انجینرنگ کالجوں کے قیام پر پابندی لگائی جا سکے۔ اور موجودہ کالجوں میں داخلوں پر تحدید عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ کیونکہ ان کالجوں کی بہتات کی وجہ سے کئی کالجوں میں اس سال داخلے صفر رہے اور معیاری اساتذہ کی کمی کے سبب بھی تعلیم کا معیار گھٹ گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس ضمن میں حال ہی میں انجینرنگ کالجوں میں دستیاب بنیادی سہولتوں اور فیکلٹی کے معائینے کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دی تھی تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے۔
لیکن آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن نے ریاستی حکومت کی اس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں