دلی کے اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے تیسرا محاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

دلی کے اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے تیسرا محاذ

آئندہ سال ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے قومی راجدھانی میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے الگ تیسرا محاذ قائم کرنے کی تیاری زوروشور سے چل رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کیلئے تیسرے محاذ کو متبادل کے طورپر پیش کرنے کی پیشرفت دہلی کے آزاد ممبران اسمبلی اور چھوٹی پارٹیوں سے وابستہ امیدوار کررہے ہیں۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں رواں سال بڑی سیاسی تبدیلی اور اترپردیش میں اکثریت کے ساتھ اسمبلی فتح کرنے والی سماج وادی پارٹی کی امسال میونسپل انتخابات میں ناکامی کے بعد یہ صاف ہوگیا ہے کہ راجدھانی میں کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ کوئی بہتر متبادل نہیں ہے۔
اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہلے غیر کانگریس و بی جے پی ایک مضبوط تیسرا محاذ کھڑا کرسکیں۔ اس تعلق سے میٹا محل اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی اور اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر شعیب اقبال اوراوکھلا سے ممبر اسمبلی اور راشٹریہ جنتادل کے لیڈر آصف محمد خان قومی راجدھانی کی سیاست میں چھوٹا قدرکھنے والی پارٹیوں کومتحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال ہونے والے ہیں۔ اسی کے پیش نظر دہلی والوں کو کانگریس اور بی جے پی کا متبادل دینے کیلئے تیسرے مورچہ کی تشکیل کی کوشش کو تیزکردیاگیاہے۔ دہلی کے باشندوں کیلئے بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ مضبوط متبادل کے طورپر بنائے جانے والے اس مورچہ کو لے کر ابھی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ لیکن دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران شعیب اقبال اور آصف محمد خان نے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے ممبر اسمبلی نیتا جی رام سنگھ، ممبراسمبلی چودھری سریندر اور آزاد ممبر اسمبلی بھرت سنگھ کے سامنے تسیرا مورچہ بنانے کی پیش کش کی ہے۔


Third front in Delhi's next assembly election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں