سمینار میں کہاگیا کہ خوشی قسمتی سے ہم ایسے جمہوری ملک کا حصہ ہیں جہاں ہرشخص اپنی صلاحیتوں اور محنتوں کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ مگر افسوس ائمہ مساجد جنہیں اپنی قوم کی رہنمائی کی بھی عظیم خدمت کا شرف حاصل ہے وہ ایک مفلوک الحال زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں مہنگائی کے گرانقدر دور میں 1000 سے لے کر 2500کی معمولی تنخواہ پر اپنے کبنے کی پرورش کرنی پڑتی ہے۔
جبکہ آج ملک میں ہزاروں قومی، مذہبی، ملی، سیاسی، سماجی و فلاحی تنظیموں کے افراد و نیز اوقاف کے متولیان کی موجودگی میں ائمہ مساجد و موذنوں کی اقتصادی ومعاشی اور سماجی حالت بندھوا مزدور کی طرح ہوکر رہ گئی ہے۔ علماء کرام نے انتہائی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ائمہ کرام کا دامن پکڑ کر جنت میں داخل ہونے کا دعوی کرنے والی قوم کو کبھی اس بات کا احساس ہوا کہ جس شخص نے اپنے زندگی اﷲ اور مسجد کیلئے وقف کردی ہے اس پر کھانے، پہنے کے علاوہ اہل و عیال، ماں باپ، بھائی بہن کے حقوق کی ادائیگی بھی لازم ہے۔ ان حقوق کی ادائیگی اس صورت میں ممکن ہے جب مسجد کے متولی اور وقف بورڈ کے ذمہ داران میں احساس پیدا ہوجائے۔
Salary problem of Mosques Imams of Kanpur
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں