دلی کا چاندنی چوک اب آن لائن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

دلی کا چاندنی چوک اب آن لائن

قومی راجدھانی کے مشہور بازار چاندنی چوک کی 2500سے زائد دکانیں جلد آن لائن ہوجائیں گی۔ پرانی دہلی کا سب سے پرانا بازار چاندنی چوک جو تجارت کیلئے پوری دنیا میں مشہور ہے وہ اب آن لائن ہونے والا ہے۔ چاندنی چوک کے تجارتی اداروں اور دکانوں کو آن لائن کرنے کی پہل مشہور سرچ انجن "گوگل انڈیا" نے کی ہے۔ گوگل انڈیا کے ذریعہ چلائی جارہی "انڈیا گیٹ یور بزنس آن لائن "اسکیم کی شروعات نومبر 2011ء میں اس وقت ہوئی جب اس نے چھوٹے اور درمیانی تمام تجارتی اداروں کو فری ویب سائٹ اور انٹرنیٹ اسپیس دینے کی پیشکش کی۔ ملک بھر میںانٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد 173 ملین کو نظر رکھتے ہوئے گوگل انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر راجن آنند نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کنندگان نے نہ صرف دنیا بھر کی معلومات کو جاننے میں دلچسپی دکھائی ہے بلکہ مقامی اطلاعات میں بھی ان کی دلچسپی قابل دید ہے۔ گوگل کی سرچنگ ہسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گذشتہ شام ایک تقریب میںجہاں مرکزی وزیر برائے مواصلات کپل سبل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ دراصل اب عوام مقامی اطلاعات بھی انٹرنیٹ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے مقامی تجارتی اداروں کو آن لائن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چاندنی چوک حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ مرکزی وزیر کپل سبل نے کہاکہ گوگل انڈیا کی اس پہل سے چاندنی چوک کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

Delhi's famous Chandni chowk is now online

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں