16/دسمبر کولکاتا ایس۔این۔بی
دمدم مسجد کی منتقلی کے تعلق سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ملت فروشوں کا ایک خفیہ گروپ دمدم مسجد کی منتقلی پر آمادہ ہوگیا ہے اور ایرپورٹ اتھاریٹی نے اسے شیشہ میں اتارلیا ہے۔ اس خبر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے معروف صحافی سیدعلی نے کہاکہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے اس کی تحقیقی ہونی چاہئے لیکن اس خبر سے دیندار حلقوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ملت میں چھپاوہ کون منافق فروہ ہے جو مسجد کی منتقلی پر تیار ہوگیاہے۔ یہ کون لوگ ہیں۔ سماج میںان کا کیا رتبہ ہے اور مذہبی اعتبار سے ان کا کیا مقام ہے یہ ابھی پردہ غیب میں ہے۔ یہ بڑا حساس معاملہ ہے۔ کسی مسجد کے تعلق سے چوری چھپے کوئی غیر اسلامی فیصلہ ناقابل قبول ہوگا۔ ایرپورٹ اتھاریٹی اس آگلی میں انگلی جلانے کی کوشش نہ کرے۔ مسجد 122 سالہ قدیم ہے جس کی منتقلی کیلئے تھوڑے تھوڑے وقفے سے آواز اٹھتی رہی ہے جس کی مسلمانوں کی طرف سے سختی سے مخالفت کی جاتی رہی ہے۔ Kolkata dum dum mosque
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں