Gujarat's last phase of voting
گجرات میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ مرحلہ وزیراعلیٰ نریندر مودی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ کل 95 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ان حلقوں سے 820 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کی شرح 10فیصدی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہہ سے سیاستدان شش و پنچ میں پڑے ہوئے ہیں کہ آیا اس سے کس سیاسی پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ ووٹنگ کیلئے 23,318 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور اس میں 2کروڑ سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں