لکھنؤ یونیورسٹی میں قزاقستانی وفد کی آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

لکھنؤ یونیورسٹی میں قزاقستانی وفد کی آمد

فارسی زبان و ادب، انگریزی اور خواتین ٹیچرس ٹریننگ سے وابستہ قزاقستان کے پانچ رکنی وفد نے جمعہ کو لکھنو یونیورسٹی کے فارسی شعبہ کا دورہ کیا اورشعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عارف ایوبی سے زبان فارسی کی تدریس میں اپنائے جا رہے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ پانچ رکنی وفد میں شامل فارسی زبا ن و ادب کے سینئر ٹیچر مکاشیوعائشہ عبدی غانیکیزی، زیکینیف دودا، الماتے میدوف اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قزاقستان میں غیر ملکی زبان میں جاپانی، عربی، فارسی، انگریزی، چینی، فرانسیسی، اطالوی، اردو اور دیگر غیر ملکی زبانوں کی تدریس ہورہی ہے ۔ قزاخ اسٹیٹ ویمن پیڈاگوجیکل یونیورسٹی سے وابستہ محترمہ مکاشیف نے کہاکہ یہاں شعبہ فارسی میں فلموں کے ذریعہ زبان سکھانے کا جو طریقہ اپنایا گیا ہے اسے براہ رسات دیکھنے کی خواہش تھی چنانچہ اس مقصد سے لکھنو یونیورسٹی آنے کا اتفاق ہوا۔

kazakhstan scholars visit lucknow university


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں