مغربی بنگال میں بند کارخانے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

مغربی بنگال میں بند کارخانے

مغربی بنگال میں 34 سالہ محاذی حکومت کے خاتمہ کے بعد مزدوروں اور عام لوگوں کو امید تھی کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت میں بدلاؤ آئے گا اور مزدوروں کی زندگی اور مستقبل روشن ہوں گے لیکن وہ امیدیں پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں ۔ بندکارخانوں کے مزدور اگر فاقہ کشی کی زندگی گذار رہے ہیں تو آئے دن نئے سرے سے کارخانے بند ہونے سے مزید مزدور بے روزگار اور فاقہ کشی کے دورا ہے پر پہنچ رہے ہیں ۔ ایسے ہی حالات گذشتہ پیر کو چاپدانی نارتھ بروک جوٹ مل کے بند ہونے سے پیدا ہو گئے ۔ اس کارخانہ کے بند ہو جانے سے تقریباً5000 مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں اور ان کے سامنے روزی روٹی کا شدید مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں کارخانہ کب کھلے گا اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے ۔ کارخانہ کے مزدوروں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے آئے دن نئے نئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں اور مزدوروں کوکم کرنے کیلئے نئے حربے استعمال کئے جاتے ہیں ۔

closed industries in west bengal , Champdany Northbrook Jute Mill, Hooghly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں