دہلی کے ایوان غالب میں غالب سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

دہلی کے ایوان غالب میں غالب سمینار

غالب ہماری شاعری کا سرسبز پھول ہے ۔ غالب برصغیر کا سب سے پہلا ترقی پسند شاعر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کناڈا کے معروف اسکالر ڈاکٹر تقی عابدی نے غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوان غالب میں ’’ہمارا کلاسیکی ادب اور ترقی پسند تنقید‘‘کے موضوع پر منعقدہ غالب سیمینار کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر خواجہ حسن ثانی نظامی‘ عطاء الحق قاسمی‘ جسٹس بدر دریز احمد‘ ڈاکٹر پرویز احمد‘ عابد سہیل نے بھی بطور خاص شرکت کی۔ ڈاکٹر تقی عابدی نے سیمینار کے تعلق سے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اگلے دو روز میں یہاں ادب کا ایسا دریا بہے گا جس سے ہر خاص و عام سیراب ہو گا۔ اس سے قبل افتتاحی تقریر میں انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے کہاکہ غالب سیمینار ہر سال تازے عنوانات اور مختلف موضوعات پر منعقد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غالب کے نام سے منعقد ہونے والے سیمینار میں اتنی وسعت ہے کہ ہم جن موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں وہ غالب کے خواب و خیال سے ملتے ہیں ۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے غالب انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ افسر ڈاکٹر رضا حیدرنے انسٹی ٹیوٹ میں جاری سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ سمینار ہر سال غالب کے نام سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک و بیرون ملک کے متعدد ادباء اور شعراء شرکت کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ عابد سہیل‘ پاکستان کے ڈاکٹر عطا الحق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا۔

ghalib seminar in Aiwan-e-Ghalib delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں