القلم تاج نستعلیق اردو یونیکوڈ فانٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

القلم تاج نستعلیق اردو یونیکوڈ فانٹ

alqalm-taj-nastaliq-font
القلم تاج نستعلیق فانٹ -- برصغیر پاک و ہند کا وہ پہلا ترسیمہ جاتی اوپن سورس لاہوری نستعلیق فانٹ ہے جس کا اجرا بروز جمعہ بتاریخ 9/نومبر/2012 کو کیا گیا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے والے اردو فانٹس (علوی نستعلیق ، جمیل نوری نستعلیق ، عماد نستعلیق وغیرہ) تجارتی استعمال کے لیے تھے اور ان کے مفت استعمال پر پابندی تھی جبکہ القلم تاج نستعلیق کے ترسیموں کو بلا خوف و خطر بالکل بلا معاوضہ ذاتی استعمال میں لایا جا سکتا ہے البتہ اسکا تجارتی استعمال ممنوع ہے۔ اس فانٹ کے جملہ حقوق محفوظ کروائے گئے ہیں اور کسی بھی کمرشل سافٹ ویئر کے ساتھ استعمال کے لیے اس کے خالق سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر قانونی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ القلم تاج نستعلیق یونیکوڈ فونٹ کے اجرا سے قبل اردو کمیونیٹی کو کوئی مفت یعنی اوپن سورس یونیکوڈ نستعلیق فونٹ دستیاب نہیں تھا۔ گو کہ جمیل نوری نستعلیق یونیکوڈ فونٹ موجود ہے مگر فونٹ کے تخلیق کار مرزا جمیل احمد نے اس کے لگیچرز "ان پیج" سافٹ وئر کو فروخت کر رکھے ہیں لہذا اس فونٹ کو کمرشیل سطح پر نہ مفت استعمال کیا جا سکتا ہے اور نہ کسی ویب سائیٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے عام قاری یا صارف کو مہیا کرایا جا سکتا ہے۔ علوی نستعلیق یونیکوڈ فونٹ کے ساتھ بھی قانونی مسئلہ یہ ہے کہ اس کے تقریباً تمام لگیچرز جمیل نوری نستعلیق سے حاصل کیے گئے ہیں۔
لہذا اسی صورتحال کے پیش نظر القلم تاج نستعلیق یونیکوڈ فونٹ کا اجرا اوپن سورس فونٹ کے طور پر عمل میں آیا ہے۔
پچھلے دنوں تاج نستعلیق فونٹ کے خالق جناب شاکر القادری کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی تو انہوں نے اس صورتحال کا آسان الفاظ میں یوں تجزیہ کیا ۔۔۔
[
شاکر صاحب نے 1980ء میں مرزا جمیل احمد کے پاکستان میں نوری نستعلیق کے ترسیمے بنانے سے بات شروع کی۔ پھر مشینی نستعلیق رسم الخط پر تاریخی حوالے سے بات چیت کی۔ ۔۔۔ مثلاً نوری نستعلیق کے ترسیموں کی ہندوستان کو فروخت، ہندوستان کی سافٹ ویئر کمپنی کا ان پیج بنانا۔ پاکستان میں چوری شدہ ان پیج کا بڑے پیمانے پر استعمال۔ 2008ء میں علوی اور جمیل نوری نستعلیق (یونیکوڈ ورژن) کا بننا، اردو پبلشنگ پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے مختلف اداروں اور لوگوں کی امجد حسین علوی کو دھمکیاں۔ ایسے حالات میں اردو کمیونٹی کا اپنا اوپن سورس نستعلیق بنانے پر غور کرنا اور پھر شاکرالقادری اور ان کی ٹیم کا القلم تاج نستعلیق بنانا۔
اسی دوران حاضرین میں موجود ایک صاحب رحمان حفیظ نے شاکرالقادری صاحب سے نوری نستعلیق مفت ہونے اور نہ ہونے کے متعلق چند سوالات کیے۔ جن کے جواب میں شاکرالقادری صاحب نے تفصیل سے بتایا کہ ۔۔۔۔

ایک دفعہ ہم نے مرزا جمیل احمد سے رابطہ کیا تھا کہ اتنے سال ہو گئے ہیں اور لوگوں نے نوری نستعلیق سے بہت پیسا کما لیا ہے اب تو مفادِ عامہ کے لئے نوری نستعلیق عوام کو دے دیا جائے یعنی مفت کر دیا جائے تاکہ اردو کی ترویج آسان ہو سکے مگر مرزا جمیل احمد نے صاف انکار کر دیا۔
شاکر صاحب نے مزید بتایا کہ جب ہم اوپن سورس القلم تاج نستعلیق بنا رہے تھے تو اس دوران مرزا جمیل احمد کے بیٹے نے ہم سے رابطہ کیا اور القلم تاج نستعلیق فروخت کرنے کی آفر کی۔ اس کے علاوہ ان پیج والوں نے بھی رابطہ کیا اور سات آٹھ لاکھ روپے کی آفر کی، مگر ہم نے سب کو انکار کر دیا اور واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ہم یہ فانٹ اردو والوں کے لئے بنا رہے ہیں اور مفت میں عوام کو دیں گے۔

شاکر صاحب نے کہا کہ اب آپ خود سوچئے کہ مرزا جمیل احمد کا بیٹا اور ان پیج والے القلم تاج نستعلیق کو مفت میں عوام تک کیوں پہنچنے نہیں دے رہے تھے؟ ویسے شاکر صاحب کے اس سوال کا جواب تو شاید ایک عام آدمی کے پاس بھی ہو اور وہ یہ ہے کہ سیدھی سی بات ہے، یہ ادارے اردو پر اپنی اجارہ داری قائم رکھتے ہوئے مال بنانا چاہتے ہیں۔

Quoted above with thanks to: M.Bilal.M
]

AlQalm Taj Nastaleeq Font is the very first IndoPak ligature based open source Lahori Nastaleeq Font developed and Copyright (c) by Syed Abrar Hussain Shakir ul Qadree. Its "lahori nastaleeq ligatures" are based on famous calligraphist Tajuddin Zarreen's work.

Font name : AlQalam Taj Nastaleeq-Regular
OpenType layout
Font size : 15.4 MB
Download link :
http://taj.alqlm.org/index.html

Release of AlQalam Taj Nastaleeq unicode Urdu font.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں