زندگی کی یہی ریت ہے - مسٹر انڈیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

زندگی کی یہی ریت ہے - مسٹر انڈیا

نغمہ : زندگی کی یہی ریت ہے
فلم : مسٹر انڈیا (1987)
نغمہ نگار : جاوید اختر
گلوکار : کشور کمار
اداکار : انل کپور ، سری دیوی
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
یوٹیوب : Zindagi Ki Yahi Reet Hai

زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے
زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے
تھوڑے آنسو ہیں ، تھوڑی ہنسی
آج غم ہے تو کل ہے خوشی
زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے

زندگی رات بھی ہے ، سویرا بھی ہے زندگی
زندگی ہے سفر اور بسیرا بھی ہے زندگی
اک پل درد کا گاؤں ہے
دوسرا سکھ بھری چھاؤں ہے
ہر نئے پل کا نیا گیت ہے
زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے

غم کا بادل جو چھائے ہم تو مسکراتے رہے
اپنی آنکھوں میں آشاؤں کے دیب جلاتے رہے
آج بگڑے تو کل پھر بنے
آج روٹھے تو کل پھر منے
وقت بھی جیسے ایک میت ہے
زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے

Zindagi Ki Yahi Reet Hai - Mr. India (1987)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں