انجیر کے فائدے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

انجیر کے فائدے

انجیر ایک صحت بخش پھل ہے، اسکی مٹھاس کا سبب اس میں پائی جانیوالی انگوری شکر ہے، انجیر کو خشک کرکے خاصے عرصے تک قابل استعمال ہوتا ہے۔یہ معدہ کا بہترین دوست ہے، اسکے کھانے سے آنتیں صاف رہتی ہیں، ہر روز دو سے پانچ انجیر اچھی طرح سے کھائیں، یا پھر نیم گرم دودھ میں بھگوکر بھی کھانے سے آنتوں کی فعالیت میں اضافہ ہوسکتا ہے، خون کے دباو میں کمی اور بلڈ پریشر میں ہم بہت سی دوائی استعمال کرتے ہیںِ اسکا مرض کا شافی علاج انجیر ہے، جسے کھانے سے خون کا دباو نارمل رہتا ہے۔اس کے کھانے سے نہ صرف خون بنتا ہے، بلکہ خون کی کمی کی شکایت بھی بتدریج دور ہوجاتی ہے۔انجیر کھانے کی مستقل عادت سے دبلا پن ختم ہوکر رہ جاتا ہے، دمہ، دق، سل نزلہ زکام، میں انجیر بے حد مفید ہے، دراصل انجیر معدہ کا بہترین دوست بھی ہے، قدرت نے اس میں حیاتین، فولاد کیلشیم، اور فاسفورس کی اچھی خاصی مقدار رکھی ہے، یہ تمام اجزا صحت بخش ہوتے ہیں، گلے میں خراش اور کھانی میں بھی انجیر مفید ہے، بچوں کے لئے انجیر بے حد مفید ہے، جیسا کہ اس کے استعمال سے بچوں کا ہاضمی نظام بہت ہی فعال ہوجاتا ہے،

Benefits of Fig

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں