پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-31

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈکی گئی۔ یہ جھٹکے اسلام آباد میں بھی محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق رات گئے آنے والے اس زلزلہ کا مرکز پاکستان کے شمالی علاقہ چترال سے 130کلو میٹر دور مغرب میں ہندوکش کے پہاڑوں کے نیچے 115 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اسلام آباد، چترال اور پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے گلگت، سکر دو، ایبٹ آباد، سوات، مظفر آباد، گجرانوالہ اور سرائے عالمگیر میں محسوس کئے گئے ۔ یہ جھٹکے کم ازکم 15سیکنڈتک جاری رہے ۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے لیکن زلزلہ کے شدید جھٹکے پاکستان کے علاوہ کابل اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں ۔ افغانستان کے شمالی حصوں میں خصوصاً ہندوکش کے پہاڑی علاقہ میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں