صدر زرداری ہندوستان کا دورہ نہیں کریں گے

پاکستانی صدارتی ترجمان نے بتایاکہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ ہندوستان اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اطلاعات غلط ہیں اور تمام خبریں افواہ ہیں ۔ صدارتی ترجمان فرحت اﷲ بابر نے آج شام کہاکہ صدر آصف زرداری کو ہندوستان کی جانب سے کوئی دعوت نامہ وصول نہیں ہوا ہے ۔ میں بھی اس بات سے واقف نہیں ہوں کہ صدربغیر دعوت نامہ کے ہندوستان کا دورہ کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں ۔