افتتاح میوزیم - اے نبی آپ پر سلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

افتتاح میوزیم - اے نبی آپ پر سلام

مسلمانوں کے روحانی مرکز اور مملکت سعودی عرب کے اہم شہر مکۃ المکرمۃ میں اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ پر سلام کے نام سے ایک میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ میوزیم میں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور تاریخی ورثہ سے متعلق اشیاء نمائش کیلئے رکھی جارہی ہیں۔ یہ منفرد میوزیم اسلامی تہذیب کے فروغ کا ایک تحقیقی منصوبہ ثابت ہوگا۔ میوزیم کے ڈپٹی ڈائرکٹر علی الغامدی نے بتایا کہ "اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ پر سلام" میوزیم کو عہد نبوت کی مکمل دستاویز کا درجہ حاصل ہوگا جس میں اس سنہری دور میں استعمال ہونے والی چیزوں کے نمونے رکھے جائیں گے۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میوزیم 1,500اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ آلات حرب، گھریلو اشیاء اور نبی پاک کے دور میں اہل مکہ کے گھروں کے نمونے بھی میوزیم میں موجود ہوں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ میوزیم کی اندرونی دیواروں پر مکۃ المکرمۃ اور مدینۃ المنورۃ کی بڑی بڑی تصاویر اسکرین پر ڈسپلے کی جائیں گی۔ نیزحیات طیبہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور بنی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا مستند شجرہ مبارکہ بھی عام معلومات کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
دنیا بھر سے حج اور عمرہ کیلئے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کیلئے توقع ہے کہ یہ میوزیم سیرت طیبہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور تاریخ اسلام کی اہم معلومات کا ذریعہ بنے گا۔


Museum "Peace Be Upon You, Prophet" opened in Makkah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں