سید مکرم نیاز ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر نیشنل ہائی ویز محبوب نگر ڈویژن مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2025-04-30

سید مکرم نیاز ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر نیشنل ہائی ویز محبوب نگر ڈویژن مقرر

telangana-rnb-dept-promotions-aee-to-dee

سید مکرم اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کی حیثیت سے محکمہ عمارات و شوارع کے سنٹرل بلڈنگس ڈویژن حیدرآباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ متذکرہ محکمہ کی حالیہ تنظیمِ جدید کے بعد سال 2024-25 کے پروموشن پینل کے تحت، سیناریٹی لسٹ کے مطابق 101 منتخب اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس کے ساتھ انہیں بھی ترقی دی گئی۔ اور جی۔او 168 کے ذریعے محکمہ عمارات و شوارع کے نیشنل ہائی ویز ڈویژن (محبوب نگر) میں بحیثیت ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر (ٹیکنکل) ان کا تقرر عمل میں آیا۔ جس کا انہوں نے 29/اپریل 2025ء بروز منگل کو جائزہ حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ مکرم نیاز حیدرآباد کے ممتاز شاعر رؤف خلش (مرحوم) کے فرزند ہیں اور حیدرآباد کے جدید افسانہ نگاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کے افسانوں کے اولین مجموعہ "راستے خاموش ہیں" کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے فکشن کے زمرے میں سال 2022ء کا انعام اول عطا کیا ہے۔


محکمے کی متذکرہ پروموشن فہرست میں درج ذیل مسلم عہدیدار شامل رہے ہیں:
شیخ مسعود (Shaik Masood)، رعنا جعفر (Rana Jafar)، سید سجاد باشا (Syed Sajjad Basha)، سید مکرم (Syed Mukarram) اور محمد شارق علی خان (Mohammed Shariq Ali Khan)۔

فہرست
فہرست نمبرنامسابقہ عہدہ/دفترنیا عہدہ/دفتر
25 شیخ مسعود اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر۔ برائے ڈی۔ای۔ای۔6 ، ایگزیکٹو انجینئر نیشنل ہائی ویز (دفتر انجینئر ان چیف، ارم منزل، حیدرآباد) ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر۔ سب-ڈویژن خانہ پور (نرمل)
27 رعنا جعفر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر۔ کالا ڈیرہ سیکشن، آفس برائے ایگزیکٹو انجینئر ساؤتھ بلڈنگس ڈویژن (حیدرآباد) ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر۔ بلڈنگس سب-ڈویژن (میدک)
32 سید سجاد باشا اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر۔ ناگرکرنول سیکشن، آفس برائے ایگزیکٹو انجینئر ناگرکرنول (ناگرکرنول) ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر۔ بلڈنگس سب-ڈویژن (منچریال)
39 سید مکرم اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر۔ آفس برائے ایگزیکٹو انجینئر سنٹرل بلڈنگس ڈویژن (حیدرآباد) ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر (ٹیکنکل)۔ آفس برائے ایگزیکٹو انجینئر نیشنل ہائی ویز ڈویژن (محبوب نگر)
92 محمد شارق علی خان اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر۔ کوالٹی کنٹرول سیکشن، آفس برائے ایگزیکٹو انجینئر کوالٹی کنٹرول ڈویژن (کریم نگر) ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر (ٹیکنکل)۔ آفس برائے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل (جے شنکر بھوپل پلی)


Syed Mukarram Niyaz appointed as Deputy Executive Engineer National Highways Mahabubnagar Division

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں