ریاست تلنگانہ کے دس مسلم اکثریتی اسمبلی حلقے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-10-10

ریاست تلنگانہ کے دس مسلم اکثریتی اسمبلی حلقے

telangana-muslims-majority-assembly-constituencies

جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ کا قیام سابقہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے نتیجے میں 2/جون/2014ء کو عمل میں آیا تھا۔
تلنگانہ کے تیسرے ریاستی انتخابات (پہلا الیکشن: 2014ء میں اور دوسرا الیکشن: 2018ء میں) کا اعلان ہو چکا ہے۔ 7/نومبر/2023ء کو رائے دہی ہوگی اور نتائج کا اعلان 3/دسمبر/2023ء کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ جملہ 119 اسمبلی نشستوں اور 17 پارلیمانی نشستوں پر مشتمل ہے۔
متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم (جون 2014ء) کے بعد، دس اضلاع کے سہارے نئی ریاست "تلنگانہ" کو قائم کیا گیا تھا۔ دو سال بعد یعنی اکتوبر 2016ء میں متذکرہ دس اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے جملہ 31 اضلاع بنائے گئے، بعد ازاں فروری 2019ء میں کچھ ضلعوں کی مزید تقسیم کے بعد دو نئے ضلعے (ملوگو اور نرائن پیٹ) قائم کیے گئے۔ اس لحاظ سے موجودہ تلنگانہ جملہ 33 اضلاع پر مشتمل ہے۔ اس تحریر کے ساتھ 33 اضلاع پر مشتمل تازہ ترین نقشہ منسلک ہے۔


33 اضلاع میں دس ضلعے ایسے ہیں جہاں ہندوستان کے سب سے بڑے اقلیتی طبقہ 'مسلمان' کی آبادی دس فیصد سے زائد ہے۔ انہی دس اضلاع کا تعارف منسلک نقشے میں دیا گیا ہے۔


1: حیدرآباد - Hyderabad
اسمبلی حلقے: 15، پارلیمانی حلقے: 2، منڈل: 16، مسلم آبادی فیصد: 43.45، شرح خواندگی: 83.25، رکن پارلیمان: اسد الدین اویسی (حیدرآباد) اور جی۔ کشن ریڈی (سکندرآباد)


2: نظام آباد - Nizamabad
اسمبلی حلقے: 6، پارلیمانی حلقے: 1، منڈل: 29، مسلم آبادی فیصد: 18.52، شرح خواندگی: 77.22، رکن پارلیمان: دھرم پوری اروند (بی جے پی)


3: سنگاریڈی - Sangareddy
اسمبلی حلقے: 5، پارلیمانی حلقے: صفر، منڈل: 28، مسلم آبادی فیصد: 16.15، شرح خواندگی: 64.08


4: نرمل - Nirmal
اسمبلی حلقے: 3، پارلیمانی حلقے: صفر، منڈل: 19، مسلم آبادی فیصد: 14.04، شرح خواندگی: 57.77


5: رنگاریڈی - Rangareddy
اسمبلی حلقے: 8، پارلیمانی حلقے: صفر، منڈل: 27، مسلم آبادی فیصد: 13.62، شرح خواندگی: 75.87


6: وقارآباد - Vikarabad
اسمبلی حلقے: 4، پارلیمانی حلقے: 1، منڈل: 20، مسلم آبادی فیصد: 12.94، شرح خواندگی: 64، رکن پارلیمان: ڈاکٹر جی۔ رنجیت ریڈی (بی آر ایس)


7: عادل آباد - Adilabad
اسمبلی حلقے: 7، پارلیمانی حلقے: 1، منڈل: 18، مسلم آبادی فیصد: 12.58، شرح خواندگی: 63.46، رکن پارلیمان: سویام باپو راؤ (بی جے پی)


8: ہنوماکنڈہ - Hanumakonda
اسمبلی حلقے: 3، پارلیمانی حلقے: صفر، منڈل: 14، مسلم آبادی فیصد: 10.77


9: محبوب نگر - Mahbubnagar
اسمبلی حلقے: 3، پارلیمانی حلقے: 1، منڈل: 16، مسلم آبادی فیصد: 10.23، شرح خواندگی: 55.04، رکن پارلیمان: مانے سرینواس ریڈی (بی آر ایس)


10: کاماریڈی - Kamareddy
اسمبلی حلقے: 4، پارلیمانی حلقے: 1، منڈل: 23، مسلم آبادی فیصد: 10.22، شرح خواندگی: 48.49، رکن پارلیمان: بی۔ بی۔ پاٹل (بی آر ایس)

***
سید مکرم نیاز
مدیر اعزازی ، "تعمیر نیوز" ، حیدرآباد۔

syed mukarram niyaz
Syed Mukarram Niyaz
سید مکرم نیاز

The top 10 assembly constituencies of Telangana with most Muslim population

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں