حبیب جالب نمبر - عالمی اردو ادب 1994 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-03-12

حبیب جالب نمبر - عالمی اردو ادب 1994 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Habib Jalib Number, Aalmi Urdu Adab, 1994

حبیب جالب (پ: 24/مارچ 1928 ہوشیارپور پنجاب ، م: 12/مارچ 1993 لاہور)
جمہوریت کے حامی اور آمریت کے مخالف مرد مجاہد اور عوام کے محبوب شاعر کی آج 27 برسی کے موقع پر ان کے فن و شخصیت پر مبنی "عالمی اردو ادب" (مدیر: نند کشور وکرم) کا خصوصی شمارہ پیش ہے۔
عوام میں جالب کی ہردلعزیزی اور مقبولیت کے سبب اکثر ناقدین نے انہیں نظیر اکبرآبادی کے بعد اردو کا سب سے بڑا ایسا شاعر کہا ہے جس کی آواز مزاحمت اور احتجاج میں سب سے بلند ہے۔
فیض احمد فیض نے تو کہا تھا: مشاعروں میں جتنے سامعین جالب کو نصیب ہوئے ہیں، اتنے ولی دکنی سے لے کر آج تک کسی شاعر کو نصیب نہیں ہوئے۔
پڑھے لکھے اور دانشور طبقے کے علاوہ کھیت مزدور، صنعتی کارکن اور کسان بھی ان کے کلام کے گرویدہ تھے۔ ان کی نظموں اور غزلوں کی مسحورکن خاصیت ہی کی وجہ سے انہیں سیاسی انتخابی مہمات میں اکثر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
تعمیرنیوز کی جانب سے نند کشور وکرم کے مرتب شدہ اس خصوصی شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ قریباً پانچ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 16 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

عالمی اردو ادب کے مدیر (آنجہانی) نند کشور وکرم اس خصوصی شمارہ کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔ مقامِ افسوس ہے کہ دونوں ملکوں میں آمد و رفت کی پابندیوں اور اخبارات، رسائل اور کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کے اتنے مقبول و معروف شاعر کو ہندوستان کے اہل اردو بہت کم جانتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اردو کے بڑے بڑے ادیب، پروفیسر، نقاد اور شاعر بھی ان کی شاعرانہ عظمت سے پوری طرح واقف نہیں اور بعض نے تو ان کا نام تک نہیں سنا ہے۔
اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی تصنیفات اور ان سے متعلق لٹریچر ہندوستان کے دوسرے شہروں میں تو چھوڑیے، اردو کے اہم مرکز دہلی میں بھی ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ ہاں ان کی وفات پر ہندوستان کے اخبارات میں اس سانحۂ ارتحال سے متعلق کچھ خبریں شائع ہوئیں اور انگریزی اور ہندی میں چند مختصر مضامین اشاعت پذیر ہوئے۔ اسی موقع پر خیال تھا کہ پاکستان میں ان کی شاعری اور فن سے متعلق اخبارات و رسائل میں بہت کچھ لکھا جائے گا اور شاید کسی رسالے کا خصوصی نمبر بھی منظر عام پر آئے گا، مگر ایسا نہیں ہوا۔ صرف چند اخبارات و رسائل میں ہی اکا دکا مضامین دیکھنے کو ملے۔ ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی جالب سے متعلق خصوصی شمارہ پیش کرنے کا مجھے خیال آیا تاکہ ان کی شاعرانہ صلاحیتوں، فنی عظمت اور قدر و قیمت سے اردو قارئین خصوصاً ہندوستان میں رہنے والے اہل اردو کو روشناس کرایا جا سکے۔
لیکن خصوصی نمبر نکالنا کوئی آسان کام تو ہے نہیں۔ ہم نے اس شمارے کی تیاری کے دوران ہند و پاک کے متعدد ادیبوں اور حبیب جالب کے پرستاروں کو خطوط لکھے لیکن اکثر نے تو جواب تک نہیں دیا اور چند نے امداد و تعاون کا وعدہ کر کے بھی اسے پورا نہ کیا تاہم ہم ماہنامہ "منشور" کراچی کے ذکی عباس صاحب اور دہلی کے عتیق الرحمن صاحب کا، جو کہ جالب کے بہت بڑے پرستار ہیں، شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے جالب سے متعلق دستیاب کچھ مواد فراہم کرنے کی زحمت کی۔ اس کے علاوہ ہم ان ادبا و شعرا کے بھی شکرگزار ہیں جن کے مختلف رسائل و کتب میں شائع مضامین اور نظموں کو زیرنظر شمارے میں شامل کیا گیا ہے۔
اس شمارے میں شامل مضامین کی تخصیص نہیں کی گئی بلکہ حبیب جالب سے متعلق جتنے بھی مضامین دستیاب ہوئے ان میں سے زیادہ تر شامل کر لیے گئے حالانکہ ان میں سے اکثر میں تکرار پائی جاتی ہے اور ان میں حبیب جالب کی مقبول عام نظموں کے اشعار کا بار بار حوالہ اچھا نہیں لگتا۔ ترتیب و تدوین کے دوران ان اشعار کو قلمزد کیا جا سکتا تھا لیکن شاید ایسا کرنا مضمون نگار حضرات کو اچھا نہ لگتا لہذا انہیں جوں کا توں رہنے دیا گیا ہے۔
زیرنظر شمارے میں دستیاب مضامین کو شامل اشاعت کرنے کے ساتھ حبیب جالب کا جتنا بھی کلام ہمیں حاصل ہو سکا اسے بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ حبیب جالب میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اور مستقبل کے محققین کو زیادہ سے زیادہ مواد فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے:
اس آوارہ دیوانے کو جالب جالب کہتے ہیں

***
نام رسالہ: حبیب جالب نمبر، رسالہ عالمی اردو ادب (نئی دہلی) - 1994
مدیر : نند کشور وکرم
تعداد صفحات: 481
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 16 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Habib Jalib Number_Aalmi Urdu Adab-1994.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

حبیب جالب نمبر - عالمی اردو ادب 1994 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر

Habib Jalib Number, Aalmi Urdu Adab, 1994, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں