برف میں آگ ، ممتاز صحافی موہن چراغی کے کالموں کا مجموعہ ہے۔ جس کے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ اس مجموعہ کو سامنے لانے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ برسوں سے سینے میں ابلتا ہوا لاوا باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا تھا۔ سماج اور سیاسی نظام کے خلاف جو نفرت اندر ہی اندر پھوڑے کی شکل اختیار کر رہی تھی وہ پھٹ پڑنے کے لیے برقرار تھی۔ کتاب لکھنے کی خواہش اس وجہ سے بھی تھی کہ کشمیر کی سیاست میں لیڈر کی حیثیت سے نہیں مہرے کی حیثیت میں مجھے اہم سیاسی شخصیتوں کو نزدیک سے دیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے اس دور میں سیاست دانوں کو کھرچ کر ان کے خون کو جانچنے کی کوشش کی۔ ننگے ذہنوں پر ڈالے گئے مخملی غلافوں کو اتار پھینک کر ننگے بدصورت بھیانک چہروں کو پہچاننے کی کوشش کی۔ 1953ء کے بعد ابھرتی بلیک میل کی سیاست کے دلدل میں غوطے بھی لگائے۔ بادشاہوں کے اشاروں پر شطرنج کی بساط پر شہ بھی دیتا رہا، مات بھی دیتا رہا۔ گنجے سروں کو تاج بھی پہناتا رہا۔ میں ایک ایسے یگ کا چشم دید گواہ ہوں جس میں بدترین گناہ کیے گئے۔ وشواس گھات کا بھیانک ڈرامہ کھیلا گیا۔ خودی سے بلند سروں کو بےرحمی کے ساتھ ایسے کچل دیا گیا کہ آج کشمیر سسک سسک کر دم توڑ رہا ہے۔
"برف میں آگ" کا مقصد نہ کسی کی دل آزاری ہے نہ کسی پر گندگی اچھالنا ہے۔ کتاب کے چند کردار ابھی زندہ ہیں، چند فوت ہو چکے ہیں۔ زندہ کردار اگر مصلحت سے کام نہ لیں تو وہ "برف کی آگ" کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کیونکہ صرف سچ اور خالص سچ ہی اس آگ کو بجھا سکتا ہے اور وقت کا یہی تقاضا ہے۔
کشمیر سے متعلق کالموں کے مطالعے کا ذوق رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تقریباً پونے تین سو صفحات پر مشتمل یہی دلچسپ و نادر کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔
***
نام کتاب: برف میں آگ (کالمز)
مصنف: موہن چراغی۔ (زیر نگرانی: فاروق ارگلی)
ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی (سن اشاعت: 1996ء)
تعداد صفحات: 271
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Barf mein Aag by Mohan Chiragi.pdf
برف میں آگ - موہن چراغی کے کالم :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | کالم | صفحہ نمبر |
الف | دیباچہ | 7 |
ب | پیش لفظ | 9 |
1 | 9۔ اگست 1953ء | 13 |
2 | کنونشن کلچر | 19 |
3 | بخشی دور | 25 |
4 | ڈیموکریٹک نیشنل کانفرنس | 31 |
5 | وشواس گھات | 37 |
6 | سیاسی خلا | 43 |
7 | کالے سفید چہرے | 49 |
8 | سیاسی زندگی کا محاسبہ | 55 |
9 | کشمیری پنڈت ایجی ٹیشن | 63 |
10 | پردیش کانگریس میں اقتدار کی جنگ | 69 |
11 | میر قاسم کا دور | 75 |
12 | نئی سوچ | 81 |
13 | تحریک حریت کا پوسٹ مارٹم | 87 |
14 | شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ مفاہمت | 115 |
15 | سیاسی آوارہ گردی کے بعد | 121 |
16 | نیا دور | 129 |
17 | چاپلوسی قدم بوسی | 135 |
18 | عدم استحکام | 141 |
19 | شیخ عبداللہ کا پنرجنم | 147 |
20 | سازش | 153 |
21 | جماعت اسلامی کا سیاہ کردار | 159 |
22 | دل بدلی | 163 |
23 | شاہ دور کا زوال | 171 |
24 | نیشنل کانفرنس کانگریس سرکار | 177 |
25 | جگموہن کی آمد | 183 |
26 | کشمیری پنڈتوں کی ہجرت | 189 |
27 | وطن کی دہلیز پر بےوطنی کے زخم | 193 |
28 | منافع بخش انڈسٹری | 199 |
29 | اخبارات کا رول | 225 |
30 | جموں لداخ اور کشمیر | 239 |
31 | اپوزیشن پلیٹ فارم | 259 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں