قومی زبان کراچی - ابن صفی نمبر - جولائی 2022 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-07-08

قومی زبان کراچی - ابن صفی نمبر - جولائی 2022 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

qaumi-zaban-karachi-ibne-safi-number-july-2022

انجمن ترقی اردو پاکستان (کراچی) کے رسالہ ماہنامہ "قومی زبان" نے جولائی 2022ء کی اشاعت خاص کو "ابن صفی نمبر" کے عنوان سے شائع کیا ہے جس کے صفحات کی تعداد تقریباً ساڑھے تین سو اور قیمت 750 روپے (پاکستانی کرنسی) ہے۔
انجمن ترقی اردو پاکستان کی انتظامیہ نے بین الاقوامی قارئین و قلمکاروں کے لیے متذکرہ شمارہ کی پی۔ڈی۔ایف فائل بھی پیش کی ہے۔ چونکہ اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم کافی سے زیادہ ہے (تقریباً 130 میگابائٹس)، لہذا تعمیرنیوز کی جانب سے اسی فائل کم حجم کا ورژن (فائل سائز: 32 میگابائٹس) افادۂ عام کی خاطر پیش خدمت ہے۔ اس شمارہ (اور اس فائل) کے جملہ حقوق انجمن ترقی اردو پاکستان کے نام محفوظ ہیں۔ یہ فائل صرف قارئین کے مطالعے کے لیے پیش کی جا رہی ہے، تجارتی مقاصد کے لیے اس کا استعمال ممنوع ہے۔


اس اشاعت خاص کے اداریہ میں مدیر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی لکھتی ہیں۔۔۔

ابن صفی نے اپنے ناولوں کے ذریعے معاشرے کو سدھارنے کے لیے جاسوسی اور تفتیشی نوعیت کے ناول لکھے اور ان میں جرم کو ایک خرابی کی صورت میں پیش کیا۔ ایسا نہیں کیا کہ ناول پڑھ کر قاری مجرم کا دل دادہ ہو جائے اور جرائم کی طرف مائل ہو جائے۔ انھوں نے غیر محسوس طریقے سے معاشرے کی تربیت بھی کی۔ اور ایک ایسے زمانے میں جب تفریحی ذرائع نہ ہونے کے برابر تھے۔ لوگوں کی آمدنی زیادہ نہیں تھی ، اس وقت اپنی خوب صورت اور دل کش تحریروں کے ذریعے قاری کا کتاب سے رشتہ استوار کیا اور ایک عہد کو متاثر کیا۔


ابن صفی پاکستان میں جاسوسی ادب کے ایسے محسنوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی وجہ سے نوجوان اپنا وقت فضول سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے کتاب کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کے ہوکر رہ گئے۔ انھوں نے بھی اپنے قاری کو کبھی مایوس نہیں کیا بلکہ اپنے اعلی معیار کو ہمیشہ قائم رکھا۔ یقیناً یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال کے 42 برس بعد بھی قارئین ان کا نام سن کر مسکراتے ہوئے اپنی یادیں تازہ کرتے ہیں، اپنے پسندیدہ کرداروں علی عمران اور کرنل فریدی اور کیپٹن حمید کے مکالمے دہراتے ہیں اور ابن صفی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہی ایک تخلیق کار کی کامیابی ہے۔ اور ابن صفی ایسے ہی کامیاب ترین بلکہ خوش قسمت ترین ناول نگار ہیں جن کا ایک زمانہ پرستار ہے۔


ابن صفی نمبر شائع کرنے کا مقصد اور اصل مطمح نظر بھی یہی ہے کہ ابن صفی سے محبت کرنے والوں کے علاوہ اردو کے وہ قارئین اور نوجوان جو ابھی تک ابن صفی سے مکمل طور پر واقف نہیں ہیں، ان کے لیے بھی ایک بھر پور معلوماتی اشاعت ہو جو ان کی تحریروں کا اچھی طرح احاطہ کرے۔
ہمیں خوشی ہے کہ الحمد للہ بڑی تعداد میں دنیا بھر سے مضامین موصول ہوئے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابن صفی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کی تحریروں کی شگفتگی ان کے قارئین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے۔
اس مرتبہ ہم نے مختلف ممالک سے اردو دنیا کی نمایاں شخصیات کی ابن صفی اور جاسوسی ادب کے حوالے سے آرا بھی شامل اشاعت کی ہیں۔ ہم اپنے تمام قابل احترام قلمی معاونین کے یہ دل سے شکرگزار ہیں کہ آپ سب نے اپنی مصروفیات میں سے ہمارے لیے وقت نکالا اور اپنی قیمتی تحریروں سے نوازا۔



***
نام رسالہ: قومی زبان (کراچی) - (ابن صفی نمبر) جولائی 2022
مدیر: ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی (شعبۂ تحقیق و تالیف و تصنیف، انجمن ترقی اردو پاکستان، کراچی)
تعداد صفحات: 328
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 32 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Qaumi Zaban Karachi_July-2022.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

قومی زبان کراچی - ابن صفی نمبر جولائی 2022 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفاداریہڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی 3
1ابن صفی ایک نظر میںطارق احمد6
2ابن صفیڈاکٹر حسن منظر9
3ابن صفی - انفرادیت اور امتیازپروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل12
4عوامی ادب کی شعریات - ابن صفی کے حوالے سے پروفیسر علی احمد فاطمی 15
5ابن صفی - عظیم جاسوسی ناول نگارپروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود 24
6عبد سازفن کارمشتاق احمد قریشی 27
7کچھ ابن صفی کے بارے میںقیصر عالم 30
8این صفی مرحوم : نابغہ روزگارعقیل دانش35
9سری ادب کے باکمال ادیب- ابن صفیپروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری38
10ایک تھا جادوگراخلاق احمد42
11ابن صفی کی شخصیت کے چند پہلواحمد صفی46
12ابن صفی - ایک زیرک تخلیق کارڈاکٹر عبدالعزیز ملک52
13ابن صفی - ایک غیر معمولی ادیبپروفیسر ڈاکٹر شاہد اشرف56
14تجسس کی دنیا اور ابن صفیسرور جاوید58
15جاسوسی ناول نگاری کے شہنشاہ ابن صفی ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں 62
16ابن صفی تخیل کی طاقت اور سائنس فکشن ڈاکٹر عقیل عباس جعفری53
17ابن صفی کی فکر، کردار اور مسائل و اثراتڈاکٹر فاروق عادل88
18ابن صفی : اردو سری ادب کا شہنشاہعشرت معین سیما92
19ابن صفی گوشئہ احباب کے آئینے میںادریس شاہ جہان پوری97
20اولڈ کلفٹن کی کوٹھی ، برنس روڈ کا فلیٹ اور گارڈن ویسٹ والا بنگلہفاروق احمد114
21ابن صفی - اقبال سائنسز کی روشنی میںخرم علی شفیق126
22ابن صفی - زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاانجینئر راشد اشرف129
23ابن صفی دنیائے اردو ادب کا منفرد مصنففخر الدین کیفی 150
24ابن صفی شاہد الیاس شامی 153
25ابن صفی - نام ہی کافی ہےمیرحسین علی امام 155
26ابن صفی - پیش رس کے آئینے میںشبنم امان 161
27ابن صفی - جاسوسی ادب کا مہ کاملڈاکٹر قمر عباس 178
28ابن صفی اور عصری حسیتپروفیسر عقیل ہاشمی 184
29ابن صفی - اردو شاعری کا ایکسٹوسید معراج جامی 191
30ابن صفی کی تحریروں میں صنف نازک کے رنگ تبسم حجازی 199
31ابن صفی مشن اور ادبی نصب العین محمد عارف اقبال 206
32آئزن سائیڈز لون ہینڈز - اور - دلیر مجرم - کا تقابلی مطالعہڈاکٹر رضوان زیب 222
33ایک عہد ساز فسوں گرشفیع موسی منصوری 235
34ابن صفی کے ناولوں میں سائنس فکشن - سوشل میڈیا کا ایک دلچسپ مکالمہمکرم نیاز 250
35ابن صفی کا نظریہ فن - جاسوسی دنیا کے پیش رس کے تناظر میںڈاکٹر سہیل محمود 257
36سائنس فکشن کی مختصر تاریخ اور ابن صفی کے سائنس فکشن ناولمحمد فیصل 267
37ابن صفییاسر پیرزاده 284
38برصغیر کا جینئس - ابن صفیکامران نفیس 287
39ابن صفی کے نسائی کرداروں کا جنسی انتشارحمیرا عالیہ 295
40ابن صفی نارتھ پول سے ساؤتھ پول تک!عمران عاکف 301
41ابن صفی - لفظ میرے ، مرے ہونے کی گواہی دیں گےاعجاز بابو خان306
42گرد و پیش.311

Qaumi Zaban Karachi, issue: July 2022, Ibne-Safi Number, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں