لاہور کا جو ذکر کیا - گوپال متل - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-07-21

لاہور کا جو ذکر کیا - گوپال متل - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

lahore-ka-jo-zikr-kiya-gopal-mittal

گوپال متل (پیدائش: 11/جون 1901، مالیرکوٹلہ - وفات: 15/مارچ 1993، دہلی)
کی شناخت شاعر، نقاد اور ایک قابل مدیر کی ہے۔ سناتن دھرم کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد وہ 1948 میں دلی پہنچ کر ماہنامہ "تحریک" کی ادارت سے وابستہ ہوئے۔ ان کی ادارت میں اس رسالے نے اردو کی ادبی صحافت میں اہم کردار ادا کیا۔ گوپال متل نے شاعری کے ساتھ اچھی تنقید بھی لکھی۔ ان کی تحریروں نے نئے نظریاتی مباحث کو قائم کرنے اور پرانے مباحث کو صحیح سیاق میں سمجھنے میں معاون کردار ادا کیا۔ گوپال متل کو ان کی ادبی اور تنقیدی خدمات کے لئے غالب ایوارڈ اور بہار اردو اکادمی ایوارڈ سے نواز گیا۔
"لاہور کا جو ذکر کیا" گوپال متل کی ایسے مشہور کتاب ہے جس میں انہوں نے ان نوجوان شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کا خاکہ بیان کیا ہے جو آگے چل کر اپنے دور کے ادبی ستون بنے۔ خاکے مختصر سے ہیں مگر ان کا بیان اتنا گہرا اور تہ دار ہے کہ دماغ پر واضح اور کبھی کبھی انمٹ نقش چھوڑ جاتا ہے۔ ان خاکوں میں من موہنا سا توازن اور دیانت ہے۔ محبت میں عیوب پر نظر ہے اور ناپسندیدگی میں بھی پسندیدہ پہلوؤں کو نظرانداز نہیں کیا گیا ہے۔ اس مختصر سی کتاب میں ظفر علی خاں، اختر شیرانی، حفیظ جالندھری، مولانا تاجور، عبدالمجید سالک، دیوندر ستیارتھی، پنڈت ہری چند اختر، چراغ حسن حسرت، کرشن چندر، باری علیگ، احسان دانش، عبدالحمید عدم کے علاوہ کئی درجن اہلِ قلم کا ذکرِ خیر ہے جو سرسری نہیں ہے۔ یہ لوگ مع اپنے نفسیاتی منظر کے ساتھ سامنے آتے ہیں تو کہیں کہیں ان کے لاشعور کا بھی خوبصورت تجزیہ کیا گیا ہے۔

تعمیرنیوز کے باذوق قارئین کی خدمت میں تقریباً سوا سو صفحات پر مشتمل یہی دلچسپ و نادر کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔


***
نام کتاب: لاہور کا جو ذکر کیا (شخصی خاکے)
مصنف: گوپال متل
ناشر: مکتبہ تحریک، نئی دہلی (سن اشاعت: 1976ء)
تعداد صفحات: 129
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Lahore Ka Jo Zikr Kiya by Gopal Mittal.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

Lahore Ka Jo Zikr Kiya by Gopal Mittal, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں