حیدرآباد میں اردو صحافت (1857 تا 1959)- از: طیب انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-03-27

حیدرآباد میں اردو صحافت (1857 تا 1959)- از: طیب انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hyderabad-mein-urdu-sahafat-tayeb-ansari

حیدرآباد میں اردو صحافت (1857 تا 1959)
یہ تحقیقی کتاب حیدرآباد دکن میں اردو صحافت کے 100 سالہ سفر کی داستان کو پیش کرتی ہے۔


شہرِ اردو حیدرآباد فرخندہ بنیاد کی پہلی اینٹ اردو شعر و تہذیب کے اولین محسن، والئ سلطنت گولکنڈہ محمد قلی قطب شاہ معانی نے 1000ھ میں رکھی تھی لیکن تقریباً پونے تین سو سال کے بعد عہدِ آصفی میں حیدرآباد سے پہلی بار ایک طبی رسالہ 1857ء میں شائع ہوا۔ گویا صحت مند صحافت کا آغاز ہوا تھا۔ رسالہ "طبابت" کی اشاعت کے تین سال بعد 1860ء میں حیدرآباد کا پہلا اخبار "آفتابِ دکن" قاضی محمد قطب کی ادارت میں جاری ہوا۔ اس طرح رسالہ طبابت حیدرآباد کی اردو صحافت کا سنگِ بنیاد ہے۔
اس کے بعد جو عمارت تعمیر ہوئی وہ ہر طرح مضبوط، پائیدار اور خوبصورت ہے۔ حیدرآباد کی اس طویل صحافتی خدمت کا ذکر کہیں نہیں ملتا۔ ان تواریخ میں بھی نہیں جو ہندوستان کی اردو صحافت سے متعلق ہیں۔ خود حیدرآباد میں بھی اس جانب توجہ نہیں کی گئی سوائے اس کے کہ چند ادبی مورخین نے حیدرآباد کی ادبی و ثقافتی تاریخ لکھتے ہوئے اجمالاً صحافت کا بھی ذکر کیا ہے۔
صاحبِ کتاب ڈاکٹر طیب انصاری نے ڈاکٹر مسعود حسین خان صاحب کی ایما پر "حیدرآباد میں اردو صحافت" کے موضوع کو اپنی پی۔ایچ۔ڈی کے مقالے کا عنوان بنایا تھا جو ان کی تدریسی مصروفیات کے باعث مسلسل بارہ سال کی محنت، جستجو اور تحقیق کے بعد کتابی شکل میں منظر عام پر آ سکا۔


***
نام کتاب: حیدرآباد میں اردو صحافت (1857 تا 1959)
مصنف: طیب انصاری
ناشر: شالیمار پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: جون 1980ء)
تعداد صفحات: 237
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hyderabad Mein Urdu Sahafat by Tayeb Ansari.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوان
1پیش لفظ : طیب انصاری
حصہ اول
2اردو اخباروں کا تہذیبی، سماجی، سیاسی اور ادبی پس منظر: 1857ء تا 1959ء
چند اہم روزنامے
3ہزار داستان، مشیر دکن، علم و عمل، صحیفہ، رہبر دکن، نظام گزٹ، صبح دکن، پیام، رعیت، میزان، امروز، رہنمائے دکن، ملاپ، سیاست
حصہ دوم
4اردو کے ادبی رسائل - ایک جائزہ
اہم ادبی رسائل
5رسالۂ طبابت، مراۃ القوانین، مخزن الفوائد، ادیب، حسن، معلم نسواں، آئینِ دکن، منتخب روزگار، افسر، عزیزالاخبار، دکن ریویو، صحیفہ، دبدبۂ آصفی، تاج، ذخیرہ، ثمرۃ الادب، النساء، ارتقا، تحفہ، مجلۂ عثمانیہ، ہمجولی، حسن کار، مجلۂ الموسی، مجلۂ طیلسانین، تعلیم، سب رس، سیاست، صحتِ عامہ، بچوں کی دنیا، عطارو، ایوان، الہدیٰ، نیا دور، گلشن، مجلس، پیکر، صبا
حصہ سوم
6اضلاع کے رسائل
7بچوں کے رسائل
8خواتین کے رسائل
9خبر رساں ادارے
10کتابیات


Hyderabad Mein Urdu Sahafat by Tayeb Ansari, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں