مادری زبان کی تعلیم - از یونس حسن فروغ علوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-02-21

مادری زبان کی تعلیم - از یونس حسن فروغ علوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

mother-language-education-urdu

برصغیر پاک و ہند کی جملہ زبانوں میں اردو ہی وہ واحد زبان ہے جو ہر جگہ سمجھی اور بولی جاتی ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی اردو کے سمجھنے اور بولنے والے اکثر مل جاتے ہیں۔ قائد پاکستانؒ عصبیت سے بالاتر تھے لہذا انہوں نے اپنی مادری زبان پر بھی اردو کو ترجیح دی اور اسے پاکستان کی قومی زبان قرار دیا۔
قومی زبان اور قومی معاشرت و تمدن قوم کا عزیز ترین سرمایہ ہوتے ہیں اور ایک خوددار اور باوقار قوم اس سرمایہ کہ نہ صرف پوری قدر اور حفاظت کرتی ہے بلکہ اس پر فخر بھی کرتی ہے۔ اپنی زبان کی اہمیت بڑھانا اور اس کو صحیح درجہ دینا ناگزیر ہے۔
"مادری زبان کی تعلیم" فنِ تعلیم کی اردو کتابوں میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔ اس کتاب کے مصنف یونس حسن فروغ علوی ہر چند کہ انگریزی زبان کے اچھے معلم، مخلص اور محنتی استاد ہیں مگر انہوں نے اردو ادب کی تعلیم میں خاص مہارت حاصل کی ہے جس کے محاسن و معائب کا ان کو پورا اندازہ بھی ہے اور اس پر انہیں باریک بیں نظر بھی حاصل ہے۔ صاحبِ کتاب لکھتے ہیں:
"کوئی غیر زبان ہماری جملہ ضروریات پوری نہیں کر سکتی اور ہم اپنی زبان سے بےنیار نہیں ہو سکتے بلکہ جملہ علوم و فنون میں صحیح استعداد اسی وقت پیدا ہو سکتی ہے جب اپنی زبان ہی میں ان کی تعلیم دی جائے۔ اس لیے اپنی زبان کو اہمیت اور وسعت دینے اور اس میں کامیابی سے ہر قسم کے مضامین و مطالب کے اظہار کی قابلیت حاصل کرنے کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے۔


یہ کتاب اسی اہم مقصد کو پیش نظر رکھ کر لکھی گئی ہے اور میں مصنف نے مادری زبان کی تعلیم کے اسی اہم پہلو سے سیر حاصل بحث کی ہے جو ایک متعلم میں تخلیقی و اظہاری صلاحیت پیدا کرنے اور اسے ترقی دینے سے تعلق رکھتا ہے اور اظہار خیال و جذبات کے جتنے تقریری و تحریری طریقے ہو سکتے ہیں، سب نہایت وضاحت سے بیان کیے ہیں۔ اور ان کو ترقی دینے کے ایسے طریقے بتائے ہیں جو نہ صرف اصول تعلیم اور نفسیات کے مطابق ہیں بلکہ دلچسپ بھی ہیں۔


بین الاقوامی یومِ مادری زبان (21/فروری) کے موقع پر، تعمیرنیوز کے ذریعے یہ اہم کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 12 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: مادری زبان کی تعلیم
مصنف: پروفیسر یونس حسن فروغ علوی۔ ناشر: اکیڈیمی آف ایجوکیشنل ریسرچ، کراچی۔ سنہ اشاعت: 1957ء
تعداد صفحات: 298
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Maadri Zaban Ki Taleem by Younus Hasan.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوان
1زبان کی تعلیم کا مقصد اور اس کی اہمیت
2مادری زبان کی اہمیت
3انسان اور اظہار خیال
4موضوع کا انتخاب
5زبانی اظہار (Oral Composition) اور اس کا مقصد
6زبانی اظہار کی اقسام
6.1الف: مکالمہ
6.2ب: بیان
6.3ج: تقریر
6.4د: مباحثہ
6.5ہ: تمثیل
7تحریری اظہار یا انشا (Written Composition)
8تحریری اظہار کی خوبیاں اور ان کا حصول
8.1الف: سادی بیانیہ نثر لکھنا
8.2ب: بیان کا صاف اور واضح ہونا
8.3ج: تشریح تام
8.4د: تحریر میں مکالمہ کا استعمال
8.5ہ: افسانے میں مکالمہ کی اہمیت
8.6و: مکالمہ اور الفاظ کلام
8.7ز: تحریری مکالمہ کی تدریجی تعلیم
9املا اور اس کی صحیح اہمیت
10نقل نویسی یا دیکھ کر لکھنا (Transcription)
11خطوط نویسی
11.1الف: بچوں کے لیے خط کی اقسام
11.2ب: اعلیٰ جماعتوں کی خطوط نویسی
11.3ج: خطوط کا سلسلہ
11.4د: کاروباری خطوط
12مضمون نگاری
12.1الف: معاشرتی اظہار
12.2ب: انفرادی اظہار
12.3ج: طلبہ ی انفرادی نگرانی
12.4د: مضمون نگاری کی اہمیت، اصول اور قاعدے
13افسانہ نگاری
14تمثیل نگاری
15شاعری
15.1الف: موزونیت کا احساس
15.2ب: تدریجی تعلیم
15.3ج: نمونے کا استعمال
16اظہار کے اہم لوازم و نقائص
16.1الف: الفاظ کا استعمال
16.2ب: خیالات کا سچا اظہار
16.3ج: جذبات کا سچا اظہار
16.4د: وقت، جگہ اور طریقہ
16.5ہ: رائے کا اظہار
16.6و: تقریری مشق کی اہمیت
16.7ز: بیان کی غلطیاں
16.8ح: ثقیل الفاظ کے استعمال کی عادت اور طولِ کلام
16.9ط: نثر کے نمونوں کا استعمال
17معلم اظہار کی کچھ تعلیمی مشکلات
17.1الف: بدخطی کا تدارک
17.2ب: املا کی غلطیاں
17.3ج: طلبا کے تحریری کام کی اصلاح
18خاتمہ
19ضمیمہ: مکمل نصاب تعلیم اردو، برائے مدارس ثانوی
19.1الف: مطالعہ یا کتابی تعلیم
19.2ب: قواعد زبان (علم ہجا، علم صرف، علم نحو وٖغیرہ کی تعلیم)
19.3ج: تصنیف یا اظہار کی تعلیم


Maadri Zaban Ki Taleem, a book on Mother language education by Prof. Younus Hasan. pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں