نواب بہادر یار جنگ (پیدائش: 4/ مارچ 1905ء - وفات: 25/جون 1944ء)
اپنی شعلہ بیانی کے باعث لسان الامت کے لقب سے مقبول تھے۔ سابق ریاست حیدرآباد میں ان کی غیر معمولی شہرت اور اہمیت کے مد نظر کچھ لوگ انہیں آفتابِ دکن بھی کہتے اور سمجھتے تھے۔ نواب صاحب نے مسلمانوں میں بالخصوص حیدرآبادیوں میں سیاسی بیداری اور سماجی شعور کی تخلیق میں تاریخی رول ادا کیا ہے۔ کہنے کو تو وہ مسلمانوں کے رہنما سمجھے جاتے تھے مگر خالص حیدرآبادی ہونے کے ناتے وہ حیدرآبادی تہذیب، روایات، باہمی رواداری، آپسی دوستی اور فرقہ وارانہ اتحاد و یگانگت کے علمبردار تھے۔ عین جواں عمری میں ان کی بےوقت موت سے نہ صرف حیدرآبادیوں کا نقصانِ عظیم ہوا بلکہ اہل وطن نے ایک سنجیدہ و پختہ کار انسان دوست کو اہم وقت پر کھو دیا۔
علامہ اقبال ہی کی طرح نواب بہادر یار جنگ بھی رسول مقبول نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے زبردست عاشق اور فدائی تھے۔ بہادر یار جنگ نے اپنی تقریروں کا آغاز محفل میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ اور شائد یہی ان کی اس معجز بیانی کا راز تھا جس کا لوہا محمد علی جناح سے لے کر ابو الکلام آزاد تک سبھی یکساں طور پر مانتے تھے۔ مذہب سے شغف نے ان کے دل میں مسلمانوں کی فلاح بہبود کے جذبے کو غیر معمولی حد تک بیدار کر دیا تھا۔ ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کے بارے میں خواجہ حسن نظامی جیسی جید شخصیت نے کہا تھا:
نواب نصیب یاور جنگ صاحب کے صاحبزادے بہادر خاں صاحب ملنے آئے(16/جولائی 1923ء)، یہ بڑے پُرجوش ،دیندار اور دانشمند صاحبزادے ہیں، اسلامی درد رگ رگ میں بھرا ہوا ہے۔
بہادر یار جنگ کے سوانح نگار نذیر الدین احمد، صحیح معنوں میں نواب صاحب کے ایسے سچے پرستار ہیں جنہوں نے تقریباً پچیس برس نواب بہادر یار جنگ کی حیات و صفات پر تحقیق کی اور ان پر 17 کتابیں شائع کی ہیں۔ سوانح بہادر یار جنگ کا یہ پہلا حصہ، ان کی 18 ویں تصنیف ہے۔
باذوق قارئین کی خدمت میں یہی سوانح پیش ہے۔ تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: سوانح بہادر یار جنگ (حصہ اول)
[بشکریہ: بہادر یار جنگ اکیڈیمی، حیدرآباد] مصنف: نذیر الدین احمد
ناشر: بہادر یار جنگ اکیڈیمی، حیدرآباد (سن اشاعت: 2006ء)
تعداد صفحات: 300
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sawaneh Bahadur Yar Jung by Nazeeruddin Ahmed.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | تعارف | 5 |
2 | گلا بیٹھا ہوا خدمت اذاں کی وہ بھی کعبہ میں | 6 |
3 | ولادت | 8 |
4 | نوعمری کے زمانے کا عظیم کارنامہ | 18 |
5 | فن سپہ گری اور پیراکی و ورزش جسمانی | 18 |
6 | شکار | 21 |
7 | فٹ بال | 22 |
8 | میٹھے کے شوقین | 22 |
9 | شادی | 24 |
10 | اولاد | 28 |
11 | والد کا انتقال | 31 |
12 | بہادر باغ | 41 |
13 | الطافِ شاہانہ | 42 |
14 | تحصیل علم کا شوق | 51 |
15 | زبان دانی | 56 |
16 | نواب صاحب کا ذوقِ مطالعہ | 66 |
17 | مضمون نگاری | 75 |
18 | شاعری | 83 |
19 | بہادر یار جنگ کا غیرمطبوعہ کلام | 85 |
20 | بائیس سالہ نوجوان کی ڈائری | 111 |
21 | بہادر یار جنگ کی ڈائری، چند ورق | 113 |
22 | انجمنوں اور ادارہ جات سے وابستگی | 132 |
23 | مجلس شوریٰ دستی پارچہ بافی حرمین شریفین | 133 |
24 | صدارت انجمن مہدویہ | 134 |
25 | مجلس تبلیغ اسلام | 137 |
26 | حیدرآباد ایجوکیشنل سوسائٹی | 144 |
27 | مجلس وضع قوانین 1929ء | 147 |
28 | ساردا ایکٹ 1929ء | 150 |
29 | مجلس جاگیرداران | 152 |
30 | نظم جمعیت سرکار عالی | 161 |
31 | سفر بلادِ اسلامیہ 1931ء | 183 |
32 | سفر حج | 193 |
33 | آغاز سفرنامہ | 208 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں