آل انڈیا مضمون نویسی آن لائن مقابلہ - از طرف ہندوستانی پرچار سبھا ممبئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-05-26

آل انڈیا مضمون نویسی آن لائن مقابلہ - از طرف ہندوستانی پرچار سبھا ممبئی

hindustani-prachar-sabha

ہندوستانی پرچار سبھا (ممبئی)
1942ء میں مہاتما گاندھی کے ذریعے قائم کیا گیا ایک لسانی/ادبی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد اس "ہندوستانی" زبان کی ترقی و ترویج ہے جو آسان ہندی (دیوناگری) اور آسان اردو پر مشتمل ہے۔ اس ادارہ کے سرپرستوں میں گاندھیائی طرز فکر کے حامل سماجی جہدکاروں کے علاوہ ممتاز سماجی و سیاسی رہنما جیسے پنڈت جواہر لال نہرو، ڈاکٹر ذاکر حسین، کاکا صاحب کالیکر، بالا صاحب کھیر، شریمن نارائن اگروال وغیرہ شامل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ممتاز سماجی رہنما دادا بھائی نوروجی کے بڑے فرزند اردیشر کی دو دختران پیرن بین کیپٹن اور گوشی بین کیپٹن نے اس ادارہ کی ترقی کے لیے عملی طور پر اپنی زندگیاں وقف کر ڈالی تھیں۔
ہندوستانی پرچار سبھا، ایک منیجنگ کمیٹی کے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے زیرانتظام مصروف بہ کار ہے جس میں فرانسس ماتھیوز، ستیش شاہ، فیروز پیچ اور اروند دیگویکر شامل ہیں۔


اس ادارہ نے ہندوستان میں زیر تعلیم بی۔اے (کوئی بھی سال) کے طلبا کے لیے ایک آن لائن تحریری مقابلہ کا اہتمام کیا ہے۔ مضمون کی حد دو تا ڈھائی ہزار الفاظ تک محدود ہے۔ مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10/جون 2021ء ہے۔ پہلا انعام: 15 ہزار روپے، دوسرا انعام: 12 ہزار روپے، تیسرا انعام: 10 ہزار روپے اور ترغیبی انعام: تین ہزار روپے کے تین انعام مختص کیے گئے ہیں۔ مقابلے کے لیے دو عنوانات طے کیے گئے ہیں۔
مکمل تفصیلات ہندوستانی پرچار سبھا کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
یہی تفصیلات ذیل میں بھی ملاحظہ فرمائیں۔


ہندوستانی پرچار سبھا (ممبئی)
(1942ء میں مہاتما گاندھی کے ذریعہ قائم کیا گیا)
آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ (آن لائن)
صرف بی۔اے کے طلبائے علم کے لیے

  • پہلا انعام : 15 ہزار روپے
  • دوسرا انعام : 12 ہزار روپے
  • تیسرا انعام : 10 ہزار روپے
  • مراعاتی انعام : تین ہزار روپے کے تین انعام

موضوع:
کیا دفتر کا کام گھر سے کرنا ، نیا نظام بن جائے گا؟
یا
اس وبا نے عالم گیریت (Globalization) کو مضبوط کیا ہے یا کمزور کیا ہے؟


قواعد و ضوابط:
  1. اس مقابلے میں صرف بی۔اے کے کسی بھی رواں سال کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں۔
  2. مضمون مذکورہ بالا دونوں موضوع میں سے کسی ایک پر 2000 / 2500 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔
  3. مضمون اردو رسم الخط، نوری نستعلیق، 18/سائز فانٹ میں ٹائپ شدہ ہو اور اس کی پی۔ڈی۔ایف کاپی ذیل میں دئے ہوئے ای-میل پتے پر ارسال کریں۔
    مضمون کی ان-پیج یا ورڈ فائل اپنے پاس محفوظ رکھیں، کیونکہ جو طلبا انعام کے مستحق قرار پائیں گے، ان کے مضمون ہم اپنے رسالے "ہندوستانی زبان" میں شائع کریں گے۔ ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر بھی پی۔ڈی۔ایف شکل میں قبول کی جائے گی لیکن تحریر صاف ستھری ہونی چاہیے۔
  4. مضمون کے ساتھ اپنے کالج کا شناختی کارڈ، اور اس اعلان نامے سے منسلک فارم پر اپنی تفصیلات کے ساتھ اپنے کالج کا مکمل پتہ اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے نام کے ساتھ ان کی دستخط اور مہر بھی ہونی چاہیے۔
  5. مضمون پر اپنا نام یا اپنی کوئی پہچان نہ لکھیں۔ اس کے بجائے عنوان سے پہلے چار عدد میں کوئی نمبر درج کر دیں اور یہی نمبر آپ کے فارم پر بھی ہو تاکہ اس سے ہم معلوم کر سکیں کہ آپ کا مضمون کون سا ہے، لیکن جج حضرات کو یہ معلوم نہیں ہو سکے گا کہ یہ مضمون کس کا ہے اور کہاں سے ہے؟
  6. مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10/ جون 2021ء ہے۔ اس کے بعد کوئی مضمون قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کے ایک ماہ بعد انعام کا اعلان کیا جائے گا۔
  7. مقابلہ سے متعلق کسی بھی فریق میں منتظمین کا فیصلہ اور نتائج سے متعلق ججوں کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  8. اس ایمیل پر اپنا مضمون ارسال کریں: hps.essay@gmail.com
  9. مضمون نویسی مقابلے سے متعلق کسی بھی معلومات یا سوال کے لیے ذیل میں دئے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ لنک:
urdu-essay-competition-2021-form.pdf

رجسٹریشن فارم کا متن:
  • چار عدد کا کوڈ:
  • موضوع:
  • طالب علم کا نام (کالج کے اندراج کے مطابق):
  • طالب علم کا موبائل نمبر اور ای-میل:
  • کالج کا نام:
  • کالج کا مکمل پتہ:
  • کالج یا یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق نامہ -- تصدیق کی جاتی ہے کہ ۔۔۔۔۔ بی۔اے سال ۔۔۔ کی طالبہ / کا طالب علم ہے۔
  • ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا نام:
  • ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا موبائل نمبر:
  • ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کی دستخط:
  • کالج یا پرنسپل کی مہر:

نوٹ: فارم کی خانہ پری (موضوع کے علاوہ) انگریزی کیپٹل لیٹر میں کریں۔ طالب علم کا نام درست لکھیں، اسی پر سرٹیفکٹ جاری کی جائے گی۔


ذمہ داران:
فیروز این پیچ (ٹرسٹی و اعزازی سکریٹری)
سنجیو نگم (ڈائرکٹر پروگرام)


مقابلہ کو آر ڈینیٹر:
ڈاکٹر شیخ احرار احمد (موبائل: 07498088534)
راکیش کمار ترپاٹھی (موبائل: 09819498012)


Urdu Essay online competition 2021 by Hindustani prachar sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں