وزیراعلیٰ کے دفتر (Telangana CMO) سے آج دوپہر تقریباً ڈھائی بجے جاری شدہ ٹوئٹ کے بموجب قانون ساز اسمبلی میں وزیراعلیٰ نے گیارہویں پے ریویژن کی تفصیلات سے آگاہی فراہم کی۔ یکم اپریل 2021 سے جملہ 9,17,797 افراد تیس فیصد فٹمنٹ سے استفادہ کریں گے جن میں سرکاری ملازمین کے علاوہ اساتذہ اور پنشن یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وظیفہ (ریٹائرمنٹ) کی عمر کو بڑھا کر 61 برس کر دیا گیا ہے۔
CM Sri KCR announced the details of 11th pay revision in the Legislative Assembly. A total of 9,17,797 Govt. employees of all categories, teachers, pensioners to get 30% fitment from 1st April, 2021. Retirement age increased to 61 years. Decided to release PRC-related arrears. pic.twitter.com/Mhm2hHutMS
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) March 22, 2021
واضح رہے کہ جون 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی بار برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت ٹی۔آر۔ایس (تلنگانہ راشٹریہ سمیتی) کے سربراہ اعلیٰ اور وزیراعلیٰ تلنگانہ نے سرکاری ملازمین کے لیے اعظم ترین 43 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ:
ہم (حکومت) نے سرکاری ملازمین کو دسویں پی۔آر۔سی (2014) میں 43 فیصد فٹمنٹ دیتے ہوئے انہیں خصوصی تلنگانہ اضافہ بھی فراہم کیا تھا۔ تاہم ہمارے ملک اور بین الاقوامی سطح پر کووڈ-19 وبا کے اثرات نے نہ صرف ریاستی حکومت کی معیشت کو کمزور کیا بلکہ گیارہویں پی۔آر۔سی کے اعلان اور اس پر عمل درآمد میں تاخیر کا سبب بھی بنے۔
اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعلی نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ کی متذکرہ سہولت سے سرکاری ملازمین کے علاوہ ہوم گارڈس، روزانہ آمدنی والے مزدور/کاریگر، دیہی ریونیو کے معتمدین، آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرس، ودیا والنٹرس اور دیگر کنٹراکٹ ملازمین استفادہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 18/مئی/2018 کو جی۔او:86 کے ذریعے گیارہویں پی۔آر۔سی کی تشکیل کے لیے تین رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا جس میں بحیثیت چیرمین سی۔آر۔بسوال (ریٹائرڈ آئی۔اے۔ایس افسر) اور بحیثیت رکن ڈاکٹر محمد علی رفعت (ریٹائرڈ آئی۔اے۔ایس افسر) اور سی۔امامہیشور راؤ (ریٹائرڈ آئی۔اے۔ایس افسر) شامل تھے۔ اس کمیٹی نے 27/جنوری/2021 کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہوں میں محض ساڑھے سات (7.5) فیصد اضافہ کی تجویز پیش کی تھی۔ بعدازاں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار اور سرکاری ملازمین کی مختلف یونین کے ساتھ متعدد بار مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارش کردہ تجویز کو چار گنا بڑھا کر فٹمنٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا۔
سحرنیوز کی ایک اطلاع کے بموجب: تاہم وزیر اعلیٰ کے سی آر نے یہ واضح نہیں کیا کہ پی آرسی کب سے دیا جائے گا؟ جبکہ ملازمین سرکار اور صحافتی حلقوں میں یہ اطلاعات زیر گشت تھیں کہ سال 2018ء سے پی آر سی دیا جائے گا۔ یا پھر پی آر سی پر عمل آوری وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق یکم اپریل 2021ء سے ہی ہوگی؟یاد رہے کہ دسویں پی۔آر۔سی سے متعلق جی۔او حکومت تلنگانہ نے 18/مارچ/2015 کو جاری کیا تھا جس کے مطابق دسویں پی۔آر۔سی کی طےشدہ تنخواہیں یکم/جولائی/2013 سے ادا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے گیارہویں پی۔آر۔سی کی طےشدہ تنخواہیں یکم/جولائی/2018 سے ادا کی جانی چاہیے، مگر حکومت نے اس تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی بلکہ صرف اتنا کہ کہا ماہِ اپریل-2021 کی تنخواہ کے ساتھ نئے پی۔آر۔سی کا اطلاق ہوگا۔
CM KCR announces PRC fitment for Telangana employees
Telangana CM KCR announces 30% fitment for Telangana govt employees, increases retirement age to 61
Telangana CM KCR announces 30% fitment for Telangana govt employees, increases retirement age to 61
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں