ترقی پسند تحریک کے ایک اہم اور ممتاز شاعر رہے ہیں جنہوں نے جدید نظم کی صنف کو ترقی دینے میں نمایاں حصہ لیا۔ جدید شاعری اور ترقی پسند تحریک پر کوئی کتاب یا کوئی اہم مضمون ساحر کے ذکر سے خالی نہیں ملتا۔ یوں تو ساحر پر کئی مقالے اور کتب لکھی جا چکی ہیں۔ لیکن 1975ء میں ایم۔اے کی ڈگری کے حصول کے لیے ساحر کی زندگی میں ہی لکھا جانے والا یہ منفرد مقالہ ہے جسے حیدرآباد کی ریسرچ اسکالر ناز صدیقی (پیدائش: 24/اکتوبر، نظام آباد) نے تحریر کیا تھا اور جس پر انہیں جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے (اردو) کی ڈگری بدرجۂ امتیاز حاصل ہوئی۔
ساحر کی چالیسویں برسی پر ادبی و شعری ذوق رکھنے والے قارئین کی خدمت میں یہ یادگار کتاب پیش ہے۔
تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
کتاب کے ابواب کے عنوانات ہیں:
ساحر کے نظریات، ساحر کی نظم نگاری، ساحر کی نظموں کے تجزیے، ساحر کی غزل گوئی، ساحر کے فلمی نغمے، ساحر کا اسلوب، کتابیات۔
***
نام کتاب: ساحر لدھیانوی : شخص اور شاعر
مقالہ نگار: ناز صدیقی
تعداد صفحات: 205
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Sahir Ludhianvi Shakhs Aur Shayer.pdf
Sahir Ludhianvi Shakhs Aur Shayer by Naz Siddiqui, pdf download.
بہت ہی مددگار اور عمدہ تحریر
جواب دیںحذف کریں